سماج

’مقدمے کا خوف‘ دو مہینے دہلی ایئر پورٹ پر ہی گزار دیے

اکتالیس سالہ جرمن شخص تقریباﹰ دو مہینوں تک نئی دہلی کے ہوائی اڈے میں رہنے کے بعد بالآخر یورپ کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ واقعہ ہالی وڈ کی فلم ’ٹرمینل‘ کی کہانی سے ملتا ہے۔

’مقدمے کا خوف‘ دو مہینے دہلی ایئر پورٹ پر ہی گزار دیے
’مقدمے کا خوف‘ دو مہینے دہلی ایئر پورٹ پر ہی گزار دیے 

اکتالیس سالہ جرمن شخص تقریباﹰ دو مہینوں تک نئی دہلی کے ہوائی اڈے میں رہنے کے بعد بالآخر یورپ کے لیے روانہ ہو گیا۔ یہ واقعہ ہالی وڈ کی فلم ’ٹرمینل‘ کی کہانی سے ملتا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں اور وبا کے خوف سے ایک جرمن شہری نے نئی دہلی ایئر پورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں دو ماہ گزار دیے۔ یہ جرمن شہری نئی دہلی کے راستے ہنوئی سے استنبول جانا چاہتا تھا۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث سفری پابندیاں عائد کردی گئیں اور اسے اپنی آخری پرواز میں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔

Published: undefined

دومہینے ایئر پورٹ پر گزارنا مقدمے سے بہتر ہے

ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کے مطابق جرمن سفارت خانے نے مذکورہ شخص کو آگاہ کیا کہ وہ خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس جرمنی لوٹ سکتا ہے۔ لیکن، وہ شخص جرمنی میں ایک مجرمانہ مقدمے کے خوف سے اس موقع سے فائدہ اٹھانا نہیں چاہتا تھا۔

Published: undefined

ہوائی اڈے پر قیام کے دوران اس شخص کو حکام کی جانب سے کھانے پینے کا سامان، ٹوتھ پیسٹ، صاف ستھرا لباس اور یہاں تک کہ مچھروں سے بچنے کے لیے ایک جالی بھی فراہم کی گئی۔ ایئرپورٹ اہلکار نے بتایا کہ اس شخص نے اپنا زیادہ تر وقت انٹرنیٹ پر فیملی اور دوستوں کے ساتھ فون پر بات کرنے یا پھر میگزین اور اخبارات پڑھنے میں صرف کیا۔

Published: undefined

کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی

بھارتی میڈیا کے مطابق پچپن روز سے ٹرانزٹ ایریا میں قیام پذیر جرمن شہری کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے، اس کے بعد، بالآخر منگل بارہ مئی کی صبح اس کو ایمسٹرڈیم کے لیے جانے والی خصوصی پرواز میں یورپ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

یہ کہانی ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام ہینکس کی فلم ’ٹرمینل‘ کے پلاٹ سے ملتی جلتی ہے۔ اس فلم میں مرکزی کردار نیویارک کے ’جے ایف کے‘ ہوائی اڈے پر مہینوں تک پھنس جاتا ہے کیونکہ اس کا آبائی ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے اور وہ امریکا میں داخل نہیں ہوسکتا تھا۔ اس فلم کی طرح بھارت میں پھنسے جرمن شہری کی کہانی بھی مثبت موڑ پر اختتام پذیر ہوگی، اس بات کا تعین آنے والا وقت ہی کر سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined