سماج

یورپی یونین کا ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے پر غور

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے بتایا کہ جرمنی اور یورپی یونین نے اس امر کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے کہ آیا ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جائے یا نہیں۔

یورپی یونین کا ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے پر غور
یورپی یونین کا ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے پر غور 

جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئر بوک نے اتوار کے روز جرمنی کے علاقائی پبلک براڈکاسٹر اے آر ڈی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، "میں نے پچھلے ہفتے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ ہم ایران پر نئی پابندیاں عائد کریں گے۔ ہم اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کو کس طرح دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال سکتے ہیں۔"

Published: undefined

جرمن وزیر خارجہ نے ان خیالات کا، پاسداران انقلاب کے اس انتباہ کے بعد، اظہار کیا ہے، جس میں ایرانی ایلیٹ فورس نے ایرانی مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہفتے کے روز احتجاج کا آخری دن ہوگا اور اس کے بعد کوئی بھی احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلے گا۔"

Published: undefined

پاسداران انقلاب کے اس بیان کو ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کے خلاف اپنی پرتشدد کارروائیوں میں مزید شدت اور سختی پیدا کرنے کا اشارہ کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

جرمنی نے پچھلے ہفتے ہی کہا تھا کہ وہ ایران کے لوگوں پر جرمنی میں داخلے کے حوالے سے پابندیاں سخت کرنے والا ہے۔ یہ پابندیاں ان دیگر پابندیوں کے علاوہ ہوں گی جو یورپی یونین پہلے ہی لگا چکی ہے۔

Published: undefined

وزیر خارجہ بیئر بوک نے بتایا کہ ایران اور مغرب کے درمیان جوہری معاملات پر ان دنوں کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

امریکہ نے پاسداران انقلاب اسلامی کو پہلے ہی دہشت گردوں کی اپنی فہرست میں ڈال رکھا ہے۔ ایران اسے فہرست سے نکالنے کے لیے واشنگٹن پرمسلسل زور دیتا رہا ہے۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی راہ میں حائل مسائل میں یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 22 سالہ خاتون مہسا امینی کو حجاب کے سخت قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ایرانی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور بعد میں حراست کے دوران ہی ان کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

مہسا امینی کی موت کے بعد پورے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو اب ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو