سماج

سعودی عرب کی تاریخ میں خواتین ریسلنگ کا پہلا مقابلہ

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے مابین کُشتیوں کا مقابلہ جمعرات کو کروایا گیا ہے۔ حکومت اس نوعیت کی ’غیر معمولی تقریبات‘ کے ذریعے اپنے قدامت پسندانہ تشخص کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے کہا ہے کہ ان کی سُپر اسٹار خاتون ریسلرز نتالیا اور لیسی ایونس کے درمیان آج کشتی کا مقابلہ ہو گا۔ ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ کے اس خصوصی ایونٹ میں سابق باکسنگ چیمپیئن ٹائسن فیوری اور براؤن اسٹرومین بھی مد مقابل ہوں گے۔

Published: undefined

شاہ فہد اسٹیڈیم میں ہونے والے خواتین ریسلنگ کے مقابلے سعودی عرب کا ایک مختلف منظر پیش کریں گے کیونکہ سعودی خواتین ملک میں عام طور پر سیاہ ’عبایہ یا برقعہ‘ پہنے نظر آتی ہیں۔ تاہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قدامت پسند سعودی عرب میں متعدد امور میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے خواتین پر عائد متعدد پابندیوں کا خاتمہ کیا ہے۔ جیسا کہ خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کا خاتمہ اور خواتین کو ملک سے باہر جانے کے حقوق بھی دیے گئے۔ انہوں نے ملک میں موسیقی کے پروگرام کروانے اور سینما گھروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔

Published: undefined

محمد بن سلمان اقتصادی بحران کی وجہ سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ سن 2030 تک مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ایک سو ملین تک پہنچ جائے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں رواں برس موسم سرما کے دوران ایک سو سے زائد تفریحی اور آرٹس کی تقریبات کا انعقاد کیا جائےگا۔ یہ ریسلنگ مقابلے بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔ ع آ / ا ا (نیوز ایجنسیاں)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع