سماج

کراچی، شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقع، 11 افراد ہلاک

کراچی کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔

کراچی، شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقع، 11 افراد ہلاک
کراچی، شاپنگ مال میں آگ لگنے کا واقع، 11 افراد ہلاک 

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موجود آر جے شاپنگ مال میں آگ لگنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور کم از کم 35 زخمی ہوگئے ہیں۔ چھ منزلہ اس عمارت میں آگ لگنے کا واقع پیش آیا۔ اس وقت اس بلڈنگ میں 60 سے زائد افراد موجود تھے۔ چھیپا ویلفئیر آرگنائزیشن کے ترجمان شاہد حسین کا کہنا تھا، ''ہم اب تک 11 لاشیں ہسپتال پہنچا چکے ہیں۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس عمارت میں سے 40 دیگر لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

Published: undefined

صوبائی وزارت صحت کے ایک ترجمان شبیر علی نے ہلاک شدگان اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ حسین نے بتایا کہ آگ جنریٹر کے شارٹ سرکٹ سے لگی اور عمارت کی دو منزلوں تک پھیل گئی۔ ناقص حفاظتی انتظامات اور قوانین نا ہونے کے باعث ایسے واقعات کو روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

Published: undefined

کراچی کے مئیر مرتضی وہاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب عمارت کے درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ کراچی میں کاروباری عمارتوں اور فیکٹریز میں آگ لگنے کے واقعات معمول کی بات ہیں اور حفاظتی انتظامت کی عدم موجودگی اور نفاذ کا کمزور نظام اکثر انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔ 2012 میں کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 250 مزدور جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined