سماج

چین کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک

چین کے وسطی صوبے ہنان میں آتش زدگی کے ایک واقعے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے "مشتبہ مجرموں'' کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ آگ کیسے لگی۔

چین کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک
چین کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک 

چینی حکام نے بتایا کہ انیانگ میں ایک فیکٹری میں منگل کے روز آگ لگنے کی وجہ سے 38 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو دیگر افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ چار گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

Published: undefined

فوری طورپر یہ واضح نہیں ہے کہ چین کے وسطی ہنان صوبے کے صنعتی پارک میں واقع فیکٹری میں آگ کیسے لگی۔ حکام نے بتایا کہ آتش زدگی کے اس واقعے کے سلسلے میں "مشتبہ مجرموں" کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

Published: undefined

ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق جس فیکٹری میں آگ لگی وہ کائی زنڈا ٹریڈنگ کمپنی پرائیوٹ لمیٹیڈ کی ملکیت ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی صنعتی اشیاء بالخصوص کیمیکلز کی تھوک تجارت کرتی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 200 سے زائد کارکنوں اور 60 سے زائد فائر ٹنڈروں کو لگایا گیا۔

Published: undefined

چین کے سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے بتایا کہ "آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد میونسپل حکام نے فائر بریگیڈ جائے واقعہ کے لیے روانہ کر دیا۔" اس نے مزید کہا کہ "پبلک سکیورٹی، ہنگامی خدمات، میونسپل انتظامہ اور بجلی سپلائی محکمہ کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ہنگامی کارروائی اور بچاو مہم میں حصہ لیا اور تقریباً چار گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ "

Published: undefined

سی سی ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے علاوہ دو افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور خطرے سے باہر بتائے گئے ہیں۔

Published: undefined

ماضی میں بھی آتش زدگی کے واقعات

چین میں صنعتی کارخانوں میں حادثات بہت عام ہیں اس کی وجہ کمزور حفاظتی معیاراور قانون نافذ کرنے والے افسران میں پائی جانے والی بدعنوانی بتائی جاتی ہے۔ جون میں شنگھائی کے ایک کیمیکل کارخانے میں دھماکے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا تھا۔

Published: undefined

جن شان ضلع میں واقع سائنو پیک شنگھائی پیٹروکیمیکلز کمپنی کے کارخانے میں لگنے والے آگ کی وجہ سے پور ے صنعتی علاقے میں سیاہ بادل چھا گئے تھے۔ گزشتہ برس وسطی شہر شیان میں ایک گیس دھماکے کی وجہ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھیں۔

Published: undefined

مارچ 2019 میں یان چینگ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے کم از کم 78 افراد ہلا ک اور کئی کلومیٹر کے دائرے میں واقع سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔ اس سے قبل سن 2015 میں تیان جن میں کیمیکل کے ایک گودام میں بہت شدید دھماکہ ہوا تھا جس میں 165 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اسے چین کے بدترین صنعتی حادثات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا