سماج

مذہب نہیں سکھاتا فلموں میں کام کرنا!

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کے بقول یہ کام انہیں ان کے مذہب سے دور کرنے کا باعث بنا۔

مذہب خطرے میں پڑ گیا تھا، زائرہ وسیم
مذہب خطرے میں پڑ گیا تھا، زائرہ وسیم 

کشمیر سے تعلق رکھنے والی زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر ہیجان انگیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلموں میں کام کرنے سے ان کی زندگی سے 'برکتیں‘ دور ہوتی جا رہی ہیں۔ اس بیان پر کچھ حلقے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ ان کے اس فیصلے کو احترام کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

اپنے انسٹا گرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اٹھارہ سالہ زائرہ نے لکھا کہ اگرچہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کے باعث شہرت ملی لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی میں ایمان سے دور ہوتی جا رہی تھیں۔

Published: undefined

سن دو ہزار سولہ میں فلم 'دنگل‘ میں زائرہ وسیم نے چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کیا تھا، جس پر انہیں کئی انعامات سے نوازا گیا تھا اور ان کی اداکاری کو سراہا بھی گیا تھا۔ اسی فلم سے انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

Published: undefined

بھارتی فلمی صنعت بالی ووڈ میں کئی ایسے بڑے نام ہیں، جو مسلمان ہیں۔ ان میں دلیپ کمار سے لے کر شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور سیف علی خان کے نام بھی شامل ہیں۔ تاہم بالی ووڈ میں مسلم خواتین ایکٹرز کی تعداد کچھ کم ہی ہے۔

Published: undefined

زائرہ وسیم کے بالی ووڈ کو خیر باد کہنے کی وجوہات پر سوشل میڈیا پر ایک بحث جاری ہے۔ معروف بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فلم انڈسٹری چھوڑنا زائرہ کا انتخاب ہے لیکن انہیں کسی دوسرے کی عظمت کو کم کرنے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے۔

Published: undefined

جموں اور کشمیر کے پولیس آفیسر امتیاز حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائرہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن انہیں اس معاملے میں 'مذہب اور عقیدے کو بیچ میں نہیں لانا چاہیے تھا‘۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں مزید کہا کہ کیا اس انڈسٹری میں کام کرنے والے دیگر افراد 'گناہ گار‘ ہیں؟

Published: undefined

دوسری طرف کچھ حلقوں نے زائرہ کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ جموں اور کشمر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، '' یہ اُن (زائرہ وسیم) کی زندگی ہے، انہیں وہی کرنا چاہیے، جو انہیں پسند ہے۔‘‘

Published: undefined

زائرہ وسیم کی آخری فلم 'دی سکائی از پنک‘ ہو گی، جو اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس فلم میں وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined