سماج

ایغور مسلمانوں کی حمایت کیوں کی، چین کی پوپ فرانسس پر تنقید

چین نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیوں کہ انہوں نے اپنی ایک نئی کتاب میں چینی اقلیتی ایغور مسلمانوں کی مصیبتوں اور مسائل کا ذکر بھی کیا ہے۔

ایغور مسلمانوں کی حمایت کیوں کی، چین کی پوپ فرانسس پر تنقید
ایغور مسلمانوں کی حمایت کیوں کی، چین کی پوپ فرانسس پر تنقید 

منگل کے دن چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کی طرف سے 'عائد کردہ الزامات بے بنیاد' ہیں۔ روزانہ کی بریفنگ کے دوران ان کا مزید کہنا تھا، ''تمام نسلی گروہوں کو ترقی اور مذہبی اعتقاد کی مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ اپنے حقوق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

تاہم چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان کیمپوں کا ذکر بالکل نہیں کیا، جہاں دس لاکھ سے زائد ایغور مسلمانوں کو رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

پوپ فرانسس کی نئی کتاب 'لیٹ ایس ڈریم‘ یکم دسمبر کو مارکیٹ میں آ رہی ہے اور اس کتاب میں انہوں نے ایغور مسلمانوں کو بطور مثال اس فہرست میں شامل کیا ہے، جن کو صرف ان کے عقیدے کی وجہ سے جبر و ستم کا سامنا ہے۔

Published: undefined

اپنی اس کتاب میں پوپ فرانسس نے دنیا اور اس میں بسنے والے انسانوں کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا کہا ہے اور ان گروہوں کی بات کی ہے، جو کسی بھی معاشرے میں بطور اقلیت زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پوپ فرانسس نے اپنی اس کتاب میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ داعش کے ہاتھوں جبر کا نشانہ بننے والی ایزدی برادری کا ذکر بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں ان مسیحیوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جنہیں مصر اور پاکستان میں چرچ کے اندر عبادت کرتے ہوئے بم حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

چین اور ویٹی کن کے مابین متنازعہ معاہدہ

Published: undefined

پوپ فرانسس نے ابھی تک براہ راست چین کو اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے کبھی اُس طرح تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، جس طرح امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بناتی آئی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ویٹی کن سٹی کا بیجنگ حکومت کے ساتھ وہ متنازعہ معاہدہ ہے، جو چین کے کیتھولک چرچ کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

Published: undefined

ویٹی کن سٹی نے گزشتہ ماہ ہی چین کے ساتھ اس معاہدے کی دوبارہ توسیع کی ہے اور اس وجہ سے پوپ چین پر براہ راست تنقید کرنے کے حوالے سے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

چین اور ویٹی کن سٹی کے مابین باقاعدہ تعلقات سن 1949 سے نہیں ہیں۔ اس وقت کمیونسٹ پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد تعلقات منقطع کرتے ہوئے پادریوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined