سماج

جادو ٹونے سے کر رہے ہیں کورونا کا علاج 

کمبوڈیا میں دیہاتی ماسک لگا کر یا سماجی فاصلے کے ضوابط پر عمل کر کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی بجائے چاول کے سٹوں سے بنائے گئے پتلے اور جادو ٹونے سے مدد لے رہے ہیں۔

جادو ٹونے کو کورونا کا علاج سمجھنے والے دیہاتی
جادو ٹونے کو کورونا کا علاج سمجھنے والے دیہاتی 

کمبوڈیا کی ایک دیہاتی اِک چن اب تک کورونا وائرس سے بچی ہوئی ہے۔ اس نے نہ ماسک کا استعمال کیا اور نہ سماجی فاصلے کے ضوابط کا خیال رکھا۔ اسے ایسا لگتا ہے کہ کپڑے سے بنائے گئے پتلے کی وجہ سے وہ اب تک اس وبا سے محفوظ رہی ہے۔

Published: undefined

'ٹِنگ مونگ‘

Published: undefined

اک چن نے دو پتلے بنا رکھے ہیں، جنہیں مقامی زبان میں 'ٹِنگ مونگ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ پتلے اس نے اپنے گھر کے باہر رکھے ہوئے ہیں اور سمجھتی ہے کہ یہ اس وائرس کے خلاف اس کے محافظ ہیں۔ کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پین کے قریبی صوبے کندال میں دیہاتیوں کا یہ عقیدہ ہے۔

Published: undefined

ایک صدی سے زائد عرصے سے کمبوڈیا کے دیہاتی 64 سالہ اک چن کی طرح دروازے کے باہر رکھے گئے ان دو پتلوں کو اپنی عافیت کا مظہر سمجھتے ہیں۔ ان کا عقیدہ ہےکہ اس طرح بیماریاں اور شیطان گھر میں داخل نہیں ہو سکتے۔ مقامی دیہاتی دو پتلے بناتے ہیں، ایک مرد اور ایک خاتون۔

Published: undefined

وائرس کا خوف

Published: undefined

اک چین کے مطابق،'' جب سے میں نے یہ دو پتلے رکھے ہیں میں بے خوف ہو گئی ہوں اور تب سے یہ وائرس میرے خاندان میں پھیلنا بھی بند ہو گیا ہے۔میں خود ان پتلوں کے جادو پر یقین رکھتی ہوں۔ مجھے اب وائرس کا کوئی خوف نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

کمبوڈیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اعتبار سے سب سے کم متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے۔ اس ملک میں مارچ، جولائی اور اگست میں کسی حد تک یہ وائرس پھیلا تھا، تاہم مجموعی طور پر کمبوڈیا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا۔ اس ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر تین سو سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

تاہم بہت سے کمبوڈین شہری اب بھی خوف زدہ ہیں کہ وہ اس وائرس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ہنگری کے وزیرخارجہ نے رواں ماہ کمبوڈیا کا دورہ کیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔ اس کے بعد کمبوڈیا میں سینکڑوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا، جن میں وزیراعظم ہن سین بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں تمام تر اجتماعات پر پابندی بھی عائد کی گئی۔

Published: undefined

جادوئی پتلے

Published: undefined

یہ پتلے بنانا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے چاول کے سٹے، لکڑی کی ڈنڈیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اسے پرانے کپڑے پہنائے جاتے ہیں۔ بعض کو تومقامی لوگوں نے موٹر سائیکل ہیلمٹ، ڈنڈے اور خنجر تک پکڑا رکھے ہیں۔

Published: undefined

اک چن سائنس اور کورونا وائرس یا کووِڈ انیس کی بیماری سے زیادہ واقف نہیں، تاہم ان کو یقین ہے کہ یہ پتلے جب تک موجود ہیں، انہیں کچھ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پتلے ملک سے تمام وائرس ختم کر دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز