سماج

برطانیہ کا ڈیجیٹل کرنسی ’برِٹ کوائن‘ بنانے پر غور

برطانوی وزیر خزانہ کے مطابق وہ ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی بنانے پر غور کر رہے ہیں، جس کا نام ’برِٹ کوائن‘ رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے انہیں بینک آف انگلینڈٰ کا تعاون بھی حاصل ہو گا۔

برطانیہ کا ڈیجیٹل کرنسی ’برِٹ کوائن‘ بنانے پر غور
برطانیہ کا ڈیجیٹل کرنسی ’برِٹ کوائن‘ بنانے پر غور 

بینک آف انگلینڈ اور برطانوی وزارت خزانہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر ایک سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی بنانے کے امکان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہارڈ کرنسی کا استعمال کم ہو رہا ہے جبکہ کورونا وباء کی وجہ سے نوٹوں کا استعمال مزید کم ہو کر رہ گیا ہے۔

Published: undefined

بینک آف انگلینڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ کرنسی بنائی گئی تو اس کو منظور کر لیا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل کرنسی خریداری اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔ تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نوٹ بھی موجود رہیں گے اور یہ کرنسی نوٹ معمول کی طرح مستقبل میں بھی گردش میں رہیں گے۔

Published: undefined

دنیا میں بٹ کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنسیاں تیزی سے مشہور ہو رہی ہیں جبکہ چین جیسے متعدد ممالک بھی اپنی ڈیجیٹل کرنسیاں مارکیٹ میں لانے پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں یا بٹ کوائن کے برعکس برطانیہ کی ڈیجیٹل کرنسی حکومت کے کنٹرول رہے گی۔

Published: undefined

ایپ پر مبنی اسٹارلنگ بینک کی چیف ایگزیکٹیو اینی بوڈن کا کہنا تھا، '' دنیا ڈیجیٹل کرنسیوں کی دوڑ میں ہے اور ہمیں بھی اس میں شامل ہونا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

فی الحال صرف بہاماز کے پاس ایسی کرنسی موجود ہے جبکہ چین نے اپنے کئی شہروں میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی کا تجربہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سویڈن اعلان کر چکا ہے کہ وہ سن دو ہزار چھبیس تک اپنی ڈیجیٹل کرنسی بنا لے گا جبکہ یورپین سینٹرل بینک نے عندیہ دیا ہے کہ الیکٹرانک یورو آئندہ چار برسوں میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

برطانوی وزیر خزانہ رِشی سُونک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے، جو برطانیہ کو فنانشل ٹیکنالوجی سیکٹر میں مدد فراہم کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined