سماج

برطانیہ: کبھی جیل میں ڈالا اور اب مہاتما گاندھی کو برطانوی سکے پر جگہ دی

ہندووں کے تہوار دیوالی کے موقع پر برطانیہ نے پانچ پاونڈ کا ایک خصوصی یادگاری سکّہ جاری کیا۔ جد و جہد آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کو پہلی مرتبہ کسی برطانوی سرکاری سکّے پر جگہ دی گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

برطانیہ کے وزیر خزانہ رِشی سوناک نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر اس یادگاری سکے کو جاری کرتے ہوئے وہ فخر محسوس کررہے ہیں۔ سوناک کا کہنا تھا،”ہندو مذہبی عقیدے پر عمل کرنے والے ایک شخص کے طورپر مجھے فخر ہے کہ میں دیوالی کے موقع پر اس سکے کو جاری کر رہا ہوں۔"

Published: undefined

برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا تھا،”مہاتما گاندھی نے بھارت کی آزادی کی تحریک میں بنیادی کردار ادا کیا اور ان کی قابل ذکر زندگی کی یاد میں پہلی مرتبہ کوئی برطانوی سکہ جاری کرنا انتہائی شاندار ہے۔"

Published: undefined

سوناک کا مزید کہنا تھا کہ یہ سکہ ایک ایسے رہنما کو مناسب خراج عقیدت ہے جس نے اپنی ذات سے پوری دنیا کو متاثر کیا۔

Published: undefined

بھارتی ہندو دیوالی کے مذہبی تہوار کے موقع پر بالعموم ایک دوسرے کو تحائف پیش کرتے ہیں جن میں سونے اور چاندی سے تیار اشیاء، زیورات اور سکے وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ بھارت میں اس برس دیوالی کا تہوارکل منایا گیا۔

Published: undefined

گاندھی برطانوی سکے پرپہلی مرتبہ

اس سکے میں ایک طرف بھارت کا قومی پھول کنول بنا ہوا ہے اور اس پر مہاتما گاندھی کا مشہور قول”میری زندگی ہی میرا پیغام ہے‘‘ کندہ ہے۔ اسے حنا گلوور نے ڈیزائن کیا ہے۔

Published: undefined

یہ سکہ برطانوی شاہی ٹکسال 'رائل منٹ‘ کے وسیع تر دیوالی کلیکشن کا حصہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب مہاتما گاندھی کو کسی برطانوی سکے پر جگہ دی گئی ہے۔ یہ سکہ سونے اور چاندی دونوں میں دستیاب ہوگا۔

Published: undefined

گو کہ اس سکے کی سرکاری اور قانونی حیثیت ہوگی تاہم اسے عام چلن کے لیے جاری نہیں کیا گیاہے۔ یہ دیوالی کے موقع پر جاری کیے جانے والے دیگر اشیاء کے ساتھ جمعرات سے فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

Published: undefined

رائل منٹ نے دیوالی کے موقع پرسونے کی چھڑیں بھی فروخت کے لیے تیار کی ہیں جن پر ہندوعقیدے کے مطابق دولت کی دیوی لکشمی کا عکس کندہ ہے۔

Published: undefined

سوناک نے تمام شعبہ حیات سے تعق رکھنے والی اقلیتی کمیونٹی کی نمائندگی کو اجاگر کرنے والی مہم کے حصے کے طور پر گزشتہ برس ”تنوع پر مبنی برطانیہ" کے عنوان سے 50 پینی کا ایک نیا سکہ جاری کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined