سماج

ایک اور سیاہ فام شخص کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، مشیگن میں مظاہرہ

امریکی ریاست مشیگن میں پولیس نے ایک سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بُدھ کی شام مشیگن کے شہر گرینڈ ریپڈس میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

ایک اور سیاہ فام شخص کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، مشیگن میں مظاہرہ
ایک اور سیاہ فام شخص کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، مشیگن میں مظاہرہ 

امریکی ریاست مشیگن کی پولیس کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک پولیس آفیسر کو ایک سیاہ فام نوجوان کے سر پر گولی مار کر اُسے ہلاک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس فوٹیج کے جاری کیے جانے کے بعد مشیگن کے شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ شہر گرینڈ ریپڈس میں سیاہ فام شہریوں کے خلاف امریکی پولیس کے مظالم اور نسل پرستانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین ' نو جسٹس، نو پیس‘ یعنی ' انصاف نہیں تو امن نہیں‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

Published: undefined

ہوا کیا تھا؟

یہ واقعہ چار اپریل کو اُس وقت رونما ہوا جب ایک امریکی پولیس آفیسر، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نے پیٹرک لییویا نامی ایک سیاہ فام شخص کے سر پر گولی مار کر اُسے ہلاک کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس آفیسر اور یہ شخص ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں۔ پولیس آفیسر پیٹرک کی کمر پر سوار ہے۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر اس پولیس افسر کو 26 سالہ پیٹرک کے سر پر گولی مارتے دیکھا گیا۔ یہ واقعہ پیٹرک لییویا کے گھر کے سامنے پیش آیا۔

Published: undefined

دوسری ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس آفیسر نے ابتدائی طور پر لییویا کو ایک ایسے لائسنس کیساتھ گاڑی چلانے سے روکا جس کا تعلق اس گاڑی سے نہیں تھا۔ پولیس کی طرف سے پکڑنے جانے سے بچنے کے لیے شخص پولیس سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرینڈ ریپڈس کے نئے پولیس چیف ایرک ونسٹروم کے بقول لییویا پولیس آفیسر کے ٹیزر کو پکڑنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس چیف ونسٹروم نے مزید کہا کہ انہوں نے شفافیت کی خاطر اس واقعے کی فوٹیج جاری کی۔ وہ کہتے ہیں، ''میں اسے ایک المیے کے طور پر دیکھتا ہوں۔ یہ میرے لیے ایک مسلسل اُداسی کا باعث ہے۔ ‘‘

Published: undefined

لیویا کون تھا؟

پیٹرک لییویا اصل میں ڈیموکریٹک ریپیلک آف کانگو سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ اپنے ملک میں تشدد اور بدامنی سے بھاگ کر بطور پناہ گزین امریکہ آیا تھا۔ وہ اپنے پانچ بھائی بہن اور دو کم سن بیٹیوں کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ اس کے گھر والوں سے بات چیت کرنے کے بعد مشیگن کے ڈیموکریٹ گورنر گریچن وٹمر نے بتایا کہ پیٹرک لییویا اپنے ملک میں فسادات اور تشدد سے بھاگ کر بطور پناہ گزین امریکہ آیا تھا۔ گورنر کے بقول، ''ابھی تو اُس کی پوری زندگی اُس کے آ گے پڑے تھی۔‘‘

Published: undefined

پولیس تشدد

یہ مہلک واقعہ امریکہ میں سیاہ فام باشندوں کے خلاف پولیس تشدد پر ملک گیر سطح پر آئے دن ہونے والے مظاہروں اور نسل پرستانہ تشدد کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے عوامی احتجاج کے درمیان سامنے آیا ہے۔ جس طرح مئی 2020 میں مینیا پولس شہر میں جارج فلائیڈ کے پولیس کے ہاتھوں بیہمانہ طریقے سے ہلاکت کے بعد امریکہ بھر میں سیاہ فام باشندوں کے ساتھ یکجہتی و ہمدردی کا اظہار کرنے والے امریکی باشندے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ وہاں سے نسل پرستی اور سیاہ فام باشندوں پر تشدد کے خاتمے کی مہم ''بلیک لائیوز میٹر‘‘ شروع ہوئی اسی طرح ایک بار پھر احتجاج کرنے والے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ''بلیک لائیوز میٹر‘‘ کے بینرز کے ساتھ پولیس حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پیٹرک لییویا پر فائرنگ کرنے والے پولیس آفیسر کا نام ظاہر کیا جائے۔

Published: undefined

یہ بھی پہلی بار نہیں ہوا کہ گرینڈ ریپڈس کی پولیس نسلی تشدد میں ملوث ہوئی۔ یہ شہر بریونا ٹیلر کی جائے پیدائش تھی جسے پولیس نے 2020 میں ایک چھاپے کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد شہر نے اپنی ایک سڑک کا نام بدل کر بریونا ٹیلر وے رکھ دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined