سماج

ایران اور سعودی تعلقات سے مسلم دشمن بے چین،صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے فروغ کو دیکھ کر مسلم دشمنوں کے سینوں پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ دنوں تہران کا دورہ کیا۔

ایران اور سعودی تعلقات سے مسلم دشمن بے چین،صدر ابراہیم رئیسی
ایران اور سعودی تعلقات سے مسلم دشمن بے چین،صدر ابراہیم رئیسی 

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ہفتے کے روز ملاقات اور تفصیلی بات چیت کے پس منظر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دونوں اہم مسلم ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔

Published: undefined

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا، "دونوں ملکوں کے مفادات تہران اور ریاض کے مابین مکالمت اور رابطے میں ہے۔" حکومت ایران کی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی پالیسی اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا،"ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی اور علاقائی تعاون میں ترقی سے صرف مسلمانوں کے دشمنوں کو ہی بے چینی ہو رہی ہے۔"

Published: undefined

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں بہت سارے مسائل اور معاملات ہیں جو مسلم امت کے لیے تشویش کا موجب ہیں۔ انہوں نے کہا، ''خطے کے ملکوں کے درمیان تعاون اور مکالمت کے ذریعے ہی ان مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے اور اس ضمن میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔"

Published: undefined

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ میں کیا باتیں ہوئیں؟

حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر تہران پہنچنے والے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو طرفہ اور علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے تین ماہ بعد ہوا۔ امیر عبداللہیان نے اپنے ہم منصب کے دورہ تہران کو دو طرفہ تعلقات میں ایک نیا رخ اور سابقہ درست اقدامات کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

Published: undefined

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات فریقین کے درمیان حالیہ مہینوں میں ہونے والے مذاکرات اور معاہدوں کا تسلسل ہے اور یہ ایران اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نیا باب شرو ع کرنے کے اپنے ملک کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ امیرعبداللہیان کا مستقبل قریب میں ریاض کا دورہ باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ مشاورت کا ایک اچھا موقع ہوگا۔

Published: undefined

سعودی وزیر خارجہ نے سعودی شاہ سلمان کی جانب سے صدر رئیسی کو ریاض کے مجوزہ دورے کی دعوت کو بھی باہمی تعلقات میں ایک نمایاں موڑ بتایا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے تہران اور ریاض میں اپنے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھول دیے ہیں اور مشہد میں بھی جلد ہی سعودی قونصل خانہ کھلنے کی امید ہے۔

Published: undefined

باہمی تعلقات کا سنہرا مرحلہ

فیصل بن فرحان نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور اپنے دورہ ایران پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا،" ہم ایک سنہرے مرحلے میں ہیں جس کی تعریف کی جانی چاہئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون دونوں فریقین کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے بھی فائدے کے مواقع فراہم کرے گا۔"

Published: undefined

انہوں نے باہمی تعلقات کو اسٹریٹیجک سطح پر لے جانے کی اپنی ملک کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "اقتصادی ترقی اور ثقافتی تعاون تہران اور ریاض کے ایجنڈے پر ہیں۔" فیصل بن فرحان نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک اس خطے میں امن اور ترقی دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ "ایران اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ مکالمت اور پیش رفت سے لا محدود حصولیابیاں سامنے آئیں گے اور اس بات کی ضمانت ہوں گی کہ کوئی بھی بیرونی ملک ہمارے خطے میں مداخلت نہیں کرسکے گا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined