سماج

’مجھے میرا قرآن نہیں دیا جا رہا‘ مقید روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کی شکایت

روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جیل میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی طرف سے انہیں ان کا قرآن نہیں دیا جا رہا۔

مجھے میرا قرآن نہیں دیا جا رہا، ناوالنی
مجھے میرا قرآن نہیں دیا جا رہا، ناوالنی 

روسی اپوزیشن لیڈر اور صدر ولادیمیر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی نے کہا ہے کہ وہ جیل حکام کے خلاف مقدمہ دائر کر رہے ہیں کیوں کہ انہیں ان کا قرآن مطالعے کے لیے نہیں دیا جا رہا۔ ان کے مطابق جب وہ ماسکو سے باہر تھے، تو انہوں نے اس کتاب کے تفصیلی مطالعے کا ارادہ کیا تھا۔

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ناوالنی بھوک ہڑتال پر ہیں کیوں کہ جیل حکام نے انہیں طبی معائنے کی اجازت نہیں دی تھی جبکہ انہیں شدید قسم کی کمر درد اور ٹانگ میں درد کی شکایت ہے۔

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ وہ جیل حکام کے خلاف جو سب سے پہلا مقدمہ کرنے جا رہے ہیں، اس کا تعلق مسلمانوں کی مقدس کتاب سے ہے۔

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

ناوالنی کا کہنا تھا،''مسئلہ یہ ہے کہ وہ میرا قرآن نہیں دے رہے اور میں اس سے عاجز آ چکا ہوں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''قید کے دوران قرآن کا تفصیلی مطالعہ میرے کئی مقاصد میں سے ایک مقصد ہے تاکہ میں خود میں بہتری لا سکوں۔‘‘

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ناوالنی کو ابھی تک اُن میں سے کسی ایک کتاب تک رسائی نہیں دی گئی، جو وہ ساتھ لائے تھے یا جو انہوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران خریدی ہیں۔ روسی حکام کے مطابق ہر کتاب کا پہلے جائزہ لیا جانا ضروری ہے کہ آیا وہ 'شدت پسندی‘ کو ہوا تو نہیں دیتی؟ جیل حکام کے مطابق اس عمل کے لیے تین ماہ درکار ہوتے ہیں۔

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

دوسری جانب ناوالنی کا کہنا ہے، ''میں نے جیل کے سربراہ کے خلاف مقدمے کے لیے ایک مزید درخواست دے دی ہے۔ کتابیں ہی ہمارا سب کچھ ہیں اور اگر مجھے اپنے پڑھنے کے حق کے لیے مقدمہ بھی کرنا پڑا تو میں یہ کروں گا۔‘‘

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

ان کا مزید کہنا تھا،''مجھے اندازہ ہوا ہے کہ ایک مسیحی کے طور پر پلنے بڑھنے کی وجہ سے قرآن کا مطالعہ ضروری ہے۔ میں روس کے غیر مسلم سیاستدانوں میں سے سب سے زیادہ قرآن کو جاننے والا سیاستدان بننا چاہتا ہوں۔‘‘

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

چوالیس سالہ ناوالنی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سب سے سخت ناقد ہیں۔ انہیں جنوری میں جرمنی سے واپس ماسکو جانے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ انہیں اعصابی زہر دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ تقریبا پانچ ماہ جرمنی میں علاج کی غرض سے رہے تھے۔ ناوالنی کے مطابق انہیں زہر صدر پوٹن کی ایماء پر دیا گیا تھا جبکہ روسی حکام اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔ فروری میں ایک عدالت نے ناوالنی کو ملکی قوانین کی پاسداری نہ کرنے کے الزام میں ڈھائی برس قید کی سزا سنائی تھی۔ ناوالنی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ انہوں نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائیاں ان کو خاموش کروانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Apr 2021, 4:38 AM IST