سماج

جرمنی میں گزشتہ برس کم از کم اکیس بےگھر افراد قتل کر دیے گئے

جرمنی میں گزشتہ برس سڑکوں، فٹ پاتھوں یا دیگر پبلک مقامات پر شب بسری کرنے والے کم از کم اکیس بےگھر افراد قتل کر دیے گئے۔ 

جرمنی میں گزشتہ برس کم از کم اکیس بےگھر افراد قتل کر دیے گئے
جرمنی میں گزشتہ برس کم از کم اکیس بےگھر افراد قتل کر دیے گئے 

یورپی یونین کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک جرمنی میں 2020ء کے دوران مختلف شہروں میں ان کم از کم 21 انسانی ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات بے گھر افراد کی مدد کرنے والی ملکی تنظیم نے بتائیں۔ جرمنی میں بے گھر انسانوں کی مدد کرنے والے وفاقی ورکنگ گروپ (بی اے جی ڈبلیو) کے مطابق اس سال بھی اب تک ملک میں تین ایسے افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جن کے سروں پر اپنی کوئی چھت نہیں تھی۔

Published: undefined

32 برسوں میں 586 پرتشدد ہلاکتیں

Published: undefined

جرمن جریدے 'دی وَیلٹ‘ میں آج جمعرات اٹھارہ مارچ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بےگھر افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق جرمنی کی ملک گیر سطح پر فعال اس تنظیم نے بے خانماں شہریوں کے خلاف مہلک جرائم کے ارتکاب سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کا کام 1989ء میں شروع کیا تھا۔ اس تنظیم کے مطابق 1989ء سے آج تک جرمنی میں سینکڑوں پرتشدد جرائم میں مجموعی طور پر 586 بے گھر افراد ہلاک کر دیے گئے۔ ان میں سے 323 انسانی ہلاکتوں کے ذمے دار مجرم خود بھی بے گھر تھے۔

Published: undefined

سخت سردی کے باعث انسانی اموات

Published: undefined

مجرمانہ وارداتوں میں بے گھر افراد کی ہلاکتوں کے علاوہ ایسے افراد کی موت کی ایک اہم وجہ ملک میں شدید موسم سرما بھی بنتا ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ کہ عملاﹰ گزشتہ برس ستمبر میں ہی شروع ہو جانے والے موجودہ موسم سرما کے دوران ملک بھر میں اب تک کم از کم 22 بےگھر افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔

Published: undefined

بی اے جی ڈبلیو کی ناظم الامور ویرینا روزینکے کے مطابق بےگھر افراد کی پرتشدد واقعات میں یا انتہائی سرد موسم کے باعث ہلاکتوں سے متعلق یہ وہ اعداد و شمار ہیں، جو مقامی یا علاقائی میڈیا میں رپورٹ ہوتے ہیں۔ تاہم ایسی ہلاکتوں کی اصل تعداد اس لیے بہت زیادہ ہو سکتی ہے کہ ایسے کئی واقعات یا جرائم رونما تو ہوتے ہیں مگر وہ میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتے۔

Published: undefined

مجرم خود بےگھر نا ہوں تو کون ہوتے ہیں؟

Published: undefined

ویرینا روزینکے نے جریدے 'دی وَیلٹ‘ کو بتایا، ''بےگھر افراد کے خلاف جن مہلک جرائم کے مرتکب افراد خود بےگھر نہیں ہوتے، ان کا ارتکاب زیادہ تر انسانوں سے نفرت یا دائیں بازو کی انتہا پسندی کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔‘‘ بے خانماں افراد کی مدد کرنے والی اس جرمن تنظیم کی سربراہ نے کہا، ''بے گھر افراد اپنی زندگی میں سماجی سطح پر دوسرے درجے کے شہری بن جاتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے انسان اپنی موت کے بعد دوسرے درجے کے مقتولین یا ہلاک شدگان بھی بن جاتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، ''ملک میں عام شہریوں کے خلاف جن جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے، ان کی تفتیش کے لیے تو کافی زیادہ وسائل خرچ کیے جاتے ہیں۔ لیکن جب انہی جرائم کا ارتکاب بےگھر افراد کے خلاف کیا جاتا ہے، تو ان کی چھان بین پر اس حوالے سے بہت زیادہ عملی توجہ نہیں دی جاتی کہ مجرم کون تھے، کس طرح کی ذہنیت کے مالک تھے اور انہوں نے ان جرائم کا ارتکاب کیوں کیا؟‘‘

Published: undefined

برلن میں بے گھر افراد کے خلاف جرائم

Published: undefined

جرمنی کی ایک شہری ریاست اور وفاقی دارالحکومت برلن ایک ایسا صوبہ ہے، جہاں پولیس کی طرف سے گزشتہ چھ برسوں سے بےگھر افراد کے خلاف جرائم کا باقاعدہ علیحدہ سے ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔

Published: undefined

2015ء میں ملک کے اس سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں بے گھر انسانوں کے خلاف 196 پرتشدد جرائم ریکارڈ کیے گئے تھے اور گزشتہ برس یہ سالانہ تعداد دو گنا سے بھی زیادہ ہو کر 478 رہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined