سماجی

ندائے حق: سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی سماجی برائی۔ زواج المسیار... اسد مرزا

سعودی عرب میں مسیار نکاح کا بڑھتا ہوا چلن سماج اور دین دونوں کے لیے ہی ایک بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ لیکن حکام ابھی بھی اس کے خلاف کوئی مؤثر اقدام لینے سے پرہیز کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

زواج المسیار
زواج المسیار 

حالیہ عرصے میں سعودی سماج ایک بڑی سماجی برائی کے نرغے میں آتا چلا جا رہا ہے، جس کے منفی اثرات نا صرف سماجی بلکہ دینی بھی ہیں۔ یہ حالات وہاں مسیار نامی شادی کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں۔ بیشترعرب ممالک میں مسیار یا زواج المسیار کو قانونی طور پر جائز مانا جاتا ہے لیکن دوسری جانب اس کی غیر اخلاقی بنیادوں کی وجہ سے اسے ناگواری سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ جبکہ شرعی طور پر اس کو جائز قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نکاح یا شادی کا تذکرہ نہ تو قرآن مجید اور نا ہی احادیث میں سامنے آتا ہے، جس کی بنا پر اسے غیر اسلامی قرار دیا جاسکتا ہے، ساتھ ہی وہ اس کا موازنہ متعہ شادی سے کرتے ہیں، جوکہ امامیہ شیعہ فرقے میں رائج ہے اور جسے سنی مسلمان غیر اسلامی قرار دیتے ہیں۔

Published: undefined

زواج المسیار کیا ہے؟

دراصل مسیار ایک بالغ مرد اور عورت کے درمیان نکاح کا ایک معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے مطابق عورت اپنے زیادہ تر حقوق، جو کہ ایک اسلامی شادی کی بنیادی شرائط ہیں، معاف کردیتی ہے، جیسے کہ شادی کے بعد میاں بیوی ساتھ ساتھ نہیں رہیں گے بیوی اپنے گھر میں اور شوہر اپنے گھر میں رہے گا۔ تاہم دونوں کے درمیان دن میں ملاقات کے لیے ایک وقت طے کر دیا جاتا ہے جس کے مطابق شوہر، بیوی کے گھر میں اس کے ساتھ وہ متعین وقت گزار سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شوہر پر بیوی کے ذاتی خرچ (نفقہ) کی کوئی شرط عائد نہیں ہوتی ہے اور نا ہی بیوی شوہر کی جائداد میں وارث ہوتی ہے۔

Published: undefined

منکوحہ جوڑے شادی کے بعد بھی اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں جیسے کہ وہ شادی سے پہلے رہتے تھے۔ لیکن اب وہ اپنی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے ایک دوسرے سے مقررہ وقت میں مل سکتے ہیں، جسے سماجی اور دینی دونوں اعتبار سے قبول کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بعض مسیار معاہدوں میں شادی کی مدت طے پائی جاتی ہے یعنی کہ یہ واضح کر دیا جاتا ہے کہ دونوں فریق ایک دو مہینوں یا سال کے لیے ایک دوسرے کے منکوحہ رہیں گے اور اس کے بعد یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا اور دونوں اپنی زندگی الگ الگ جئیں گے۔ ایک تجزیہ کے مطابق زیادہ تر مسیار نکاح ایک سے چھ ماہ کے دوران طلاق کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Published: undefined

سعودی حکومت اور سماج دونوں ہی اس مبینہ غیر اسلامی اور سماج مخالف شادی کے خلاف نظر آتے ہیں، لیکن ابھی تک اس کے خلاف کوئی مؤثر یا جامع حکمت عملی نہیں اپنائی گئی ہے جس سے کہ اس غیر اسلامی فعل کو ختم کیا جاسکے۔ الوطن اخبار نے 2018 میں جسٹس منسٹری کے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق ملک میں مسیار شادیوں کی تعداد میں کافی زیادہ اضافہ رونما ہوا ہے تاہم رپورٹ کے مطابق یہ شادیاں زیادہ کامیاب نہیں ہوتی ہیں اور 14 سے 60 دنوں کے اندر ہی ختم ہوجاتی ہیں۔ دراصل سعودی عرب میں فقہ حنبلی رائج ہے اور اس کے مطابق اس نکاحِ مسیار کو جائز اور اسلامی شادی مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

سماجی کارکنوں کے بقول مسیار شادیوں کی تعداد شوہر کی جانب سے مہر میں دی جانے والی رقم میں اضافے کے علاوہ دیگر مطالبات جیسے کہ الگ مکان، گاڑی اور سونے کے زیورات دلہن اور اس کے اہلِ خانہ کو دیئے جانے کے لیے ہر نوجوان اہل نہیں ہوتا ہے اور اس لیے زیادہ تر نوجوان اپنی جسمانی تسکین کے لیے مسیار کا سہارا لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کارکنوں کا ماننا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے عرصے میں سعودی حکومت نے غیر سعودی ملازمین پر جو شرائط نافذ کی ہیں اس کے مطابق زیادہ تر غیر ملکی افراد کو اپنے بیوی بچوں کو واپس اپنے وطن بھیجنے پر مجبور ہونا پڑا ہے اور ایسے افراد بھی اب مسیار کا سہارا لینے لگے ہیں۔

Published: undefined

یہاں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ مسیار کے بے جا اور ناجائز استعمال کی ایک بڑی وجہ معاشی اور سماجی بھی ہے۔ نیز عرب صحافی طارق المعاینہ نے 2019 میں سعودی گزٹ کے لیے اپنے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ مسیار آپ کو بغیر کسی ذمہ داری کے فحاشی کی اجازت دیتا ہے اور مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات یا یوں کہہ لیجیے کہ اس کے ذریعہ پیدا ہونے والی اولاد کے حقوق کے بارے میں سوچنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔

Published: undefined

مسیار اور شرعیہ

اگر آپ کسی فقیہ سے مسیار کی شروعات کب ہوئی اور اس کی اسلامی بنیادیں کیا ہیں کے ضمن میں دریافت کریں تو مکمل خاموشی پائیں گے، کیونکہ مسیار کا ذکر نا تو قرآن مجید اور احادیث دونوں میں ہی موجود نہیں ہے، جبکہ شادی اور اس سے متعلق شرائط و ضوابط یہاں تک کے طلاق کے تعلق سے بھی قرآن مجید سے تفصیلی جانکاری حاصل ہوتی ہے۔

Published: undefined

دراصل بڑے پیمانے پر اس مبینہ غیر اسلامی فعل کی ترویج 1996 میں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن باز کے مسیار کے حق میں دیئے جانے والے فتوے کے بعد شروع ہوئی تھی جو کہ انھوں نے فقہ حنبلی کے مطابق دیا تھا۔ تاہم کسی نے بھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کہ شیخ باز کے اس فتوے کے پس پردہ کیا وجوہات تھیں یا کن بنیادوں پر انھوں نے یہ فتویٰ دیا تھا۔ اس کے بعد متعدد فقہاء نے مسیار کے حق میں فتوے دے ڈالے۔ شیخ العثمان نے مسیار کے قانونی اور سماجی یا اخلاقی پہلوؤں پر تفریق کی لیکن انھوں نے بھی اسے شریعہ کہ مطابق قرار دیا۔ شیخ العثمان اور قرضاوی کے بقول مسیار قانونی طور پر ایک جائز شادی ہے۔ تاہم انھوں نے بھی عورت کی جانب سے اپنے حقوق کی دست برداری کے ضمن میں کوئی تسلی بْخش جواز پیش نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ ہندوستان کے زیادہ تر فقہا نکاحِ مسیار کو ایک جائز شادی قرار نہیں دیتے ہیں اور اسے غیر اسلامی فعل مانتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اس سماجی برائی کو ختم کرنے کے لیے سعودی حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

خود سعودی حکومت بھی اس سماجی برائی کے بڑھتے ہوئے اثر سے آگاہ اور پریشان ہے۔ کنگ سعود یونیورسٹی کی طالبہ مادا بن عبدالریحان القریشی نے یونیورسٹی کے لیے مرتب کی گئی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں جو وجوہات پیش کی ہیں ان کے مطابق مسیار کے بڑھتے ہوئے رجحان کی اصل وجوہات سماجی ہیں۔ اول تو آج زیادہ تر عورتیں کسی بھی مرد کی دوسری بیوی بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ دوم ان کی اور ان کے خاندان والوں کی جانب سے مہر کی رقم میں غیرضروری اضافے کی وجہ سے زیادہ تر سعودی نوجوان اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کے اہل نہیں ہوتے، نتیجتاً مرد اور عورتیں دونوں کی عمر بغیر شادی کے بڑھتی چلی جاتی ہیں اور آخر میں وہ اپنی جسمانی تسکین کے لیے مسیار کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

Published: undefined

مجموعی طور پر ہمارے زیادہ ترفقہا اور اکابرین کی رائے یہی ہے کہ مسیار شرعاً ناجائز ہے، لیکن ایک کم عقل مسلمان ہونے کے ناطے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ہم کسی ایسی چیز کو اپنے مذہب کا حصہ بنانا گوارا کرسکتے ہیں جو کہ بنیادی طور پر سماجی برائی اور عورتوں کے حقوق کی پامالی ہے؟ تاہم چند ایسے روشن خیال افراد بھی ہیں جو اس مسئلے کو سماجی، معاشی اور مذہبی تمام اصولوں پر تولنے کے بعد یہ کہنے میں نہیں ہچکچاتے کہ یہ ایک غلط فعل ہے۔ دارالعلوم، وقف دیوبند کے مفتی امانت علی قاسمی کے بقول نکاحِ مسیار کو قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی بنا پر ہم مسیار کی قانونی طور پر ایک جائز اسلامی شادی قرار نہیں دے سکتے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک فقہی اور عالم کی ذمے داری ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے کو اس کے بنیادی سماجی اور روایتی پہلوں اور سماج پر ہونے والے اس کے منفی اثرات کی روشنی میں بھی اس کا تجزیہ کرے اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے، ہمیں فرسودہ قانونی داؤ پیچوں کے بیچ پھسنے سے گریز کرنا چاہیے اور شریعت کی رو کا اطلاق پوری طرح کرنا چاہیے۔

Published: undefined

آخر میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ جب تک سعودی حکومت اس مسئلے پر فقہا اتفاقِ رائے قائم کرنے سے قاصر رہتی ہے تب تک کسی حکومتی قانون کے ذریعہ ہی اس سماجی برائی پر لگام کسی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں ہم سعود ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے امید کرسکتے ہیں کہ جس طرح انھوں نے حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں خواتین کو آزادی اور دیگر حقوق دینے کی پہل کی ہے اسی طرح وہ اپنی جانب سے کوئی مؤثر اقدام لے کر اس سماجی برائی کو سعودی سماج سے ختم کرنے کے لیے کوشاں ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو