سماجی

ہندوستان کے بے گھر افراد کی زندگیاں جہنم نشان

ہندوستان میں شہر مسلسل پھیل رہے ہیں۔ اس وجہ سے ٹریفک بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ بڑھتی آبادی اور ٹریفک کے شور سے بڑے شہروں کے بے گھر افراد ہمیشہ اس خوف میں زندہ رہتے ہیں کہ وہ کسی حادثے کا شکار نہ ہو جائیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان کے بھیڑ والے اور مصروف شہروں میں بسے لاکھوں بے گھر افراد میں سے ایک ہے منجیت کور۔ اُسے یہ نہیں معلوم کہ اُس کی عمر کتنی ہے اور وہ کب سے نئی دہلی کی ایک فٹ پاتھ پر زندگی بسر کر رہی ہے۔ اُس کا سارا سامان پلاسٹک بیگ میں بند ہے اور گندے کپڑے دھو کر انہیں سوکھنے کے لیے وہ فٹ پاتھ کی ریلنگ پر ڈال دیتی ہے۔

Published: undefined

برسوں پہلے وہ شمالی ہند کے شہر لدھیانہ میں رہتی تھی اور پھر ایک دن اُس کے سسرال والوں نے جائیداد کے تنازعے پر اُسے گھر سے نکال دیا۔ وہ اپنے دو بیٹوں کو لے کر نئی دہلی پہنچ گئی۔ ابتداء میں وہ خوراک کے لیے ایک گرودوارے جایا کرتی تھی۔ اُس کے پاس کوئی رقم نہیں تھی کہ وہ کسی گھر میں جا بستی۔ اُس کے دونوں بیٹے ایک گرودوارے کے باہر فٹ پاتھ پر ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

تھامس روئٹرز فاؤنڈیشن کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے منجیت کور نے بتایا کہ اُس کے پاس کوئی جگہ نہیں کہ جہاں جا کر وہ آباد ہو جائے اور اُس کے نام جائیداد کا بھی کوئی ٹکڑا نہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ بھارت میں ایسے بے گھر افراد کو سردی یا شدید گرمی میں پناہ کا کوئی مقام دستیاب نہیں ہوتا۔ یہ پلاسٹک شیٹ کی چھت تلے گرمی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Published: undefined

ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس انہیں ڈراتی دھمکاتی رہتی ہے لیکن وہ کہاں جائیں۔ اسی طرح جب لوگوں کو فٹ پاتھ پر چلنے میں دشواری ہوتی ہے تو وہ اُن پر لعن طعن کرتے ہیں۔ انہیں مسلسل بے آرامی اور حادثوں کا خوف بھی لاحق رہتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایسے لوگوں کے پاس ایک چھوٹا سا کمرہ لینے کے پیسے بھی نہیں اور جو ہوتے ہیں، وہ اُن کی شکم کی آگ ٹھنڈی کرنے پر خرچ ہوجاتے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی میں کئی ہزار انسان بے گھری کا شکار ہیں اور مسلسل لوگوں کی آمد ہو رہی ہے۔ یہ لوگ روزگار کی تلاش میں دیہات اور چھوٹے قصبوں سے نئی دہلی جیسے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ انجام کار جب نئے آنے والوں کو بھی کوئی جگہ نہیں ملتی تو وہ کسی فٹ پاتھ یا پھر کوئی کچی بستی ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اسی طرح بے شمار لوگ فٹ پاتھ کے علاوہ مختلف پلوں اور فلائی اوورز کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

بھارت میں بے گھر افراد کی کُل تعداد میں دس فیصد خواتین ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ بھارت میں ایسے لاچار و بے سر و سامان افراد کی تعداد کا تعین کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے اور بے گھری کی شکار خواتین کے بارے میں قابل اعتماد ڈیٹا تو میسر ہی نہیں۔

Published: undefined

حقوق کے اداروں کے مطابق صرف نئی دہلی میں بے گھر افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ سن 2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں بے گھر افراد کی تعداد میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ سات برس پہلے کی بات ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined