سائنس

ہم افریقہ سے کب آئے: آنسوؤں کا دروازہ... وصی حیدر

سعودی عرب میں آنے والے ہوموسیپین کی کہانی اس لئے بھی دلچسپ ہے کیونکہ وہیں پر ان کی پہلی ملاقات نینڈر تھیل سے ہوئی اور افریقہ سے باہر تمام انسانوں میں 2-3 فی صدی جینس ان کے موجود ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

(گیارہویں قسط)

جس وقت شمال میں مصر کے راستہ انسان اسرائیل، جارڈن، سیریا کی طرف آرہے تھے اسی دوران جنوب میں اربٹیریا سے باب المندب کے راستہ یمن اور سعودی عرب میں بھی کامیاب ہجرت چل رہی تھی۔ باب المندب کے اصل معنی آنسوؤں کا دروازہ ہے۔ اس سلسلہ میں ایک کہانی یہ ہے کہ اس راستہ میں سمندر کو بھی پار کرنا ضروری تھا اور جو لوگ اس کو پار کرتے وقت پانی میں ڈوبنے لگتے تھے ان کی چیخوں کی وجہ سے اس راستہ کا نام باب المندب پڑا، اب یہ سمندری راستہ تقریباً 30 کلو میٹر ہے جو سردی کے موسم میں بہت جگہوں پر برف جمنے کی وجہ سے کافی کم ہوجاتا ہوگا۔ اس لئے اس راستہ کو سردی کے زمانے میں پار کرنا نسبتاً عام دنوں کے آسان ہوجاتا تھا۔

Published: undefined

حالانکہ اس بات کے ثبوت نہیں ہیں کہ ہوموسیپین کو 60 ہزار پہلے ناؤ بنانا آتا تھا یا نہیں، چونکہ سمندر کے کنارے رہنے والے جانواروں کو غذا کے طور پر استعمال کرتے تھے تو شائد ان کو سمندر اور پانی کے راستوں کو پار کرنے کی مختلف ترکیبیں ضرور جلدی آگئیں ہوں گی۔

Published: undefined

عالمی ٹھنڈی کا موسم اسرائیل کی طرف آنے والے ہوموسیپین کے لئے کافی مشکل کا وقت رہا ہوگا اس کے برخلاف سعودی عرب کی طرف آنے والے لوگوں کے لئے آسانی نہ صرف سمندری راستہ کم ہونے کی وجہ سے رہی ہوگی بلکہ وہاں پر مانسون کی وجہ سے بھی موسم ان سبھی کے لئے خوشگوار ہوگا۔ مانسون کی اصل وجہ ہمالیہ پہاڑ کی موجودگی جو انڈین اور یورپ ایشیا کی پلیٹ کے ٹکرانے سے تقریباً 5 کروڑ سال پہلے بنے تھے۔ حساب سے معلوم ہوئے وقت (50-60 ہزار سال پہلے) سے پہلے ہی ہوموسیپین جنوبی راستہ سے سعودی عرب میں آئے ہوں گے۔ اس کی تصدیق سعودی عرب میں 88 ہزار سال پرانے انسانی اعضا سے بھی ہوتی ہے جو یقیناً ہوموسیپین نہیں تھے۔ کیونکہ ہوموسیپین کے جینس 80 ہزار سال پہلے کے بعد کے ہیں۔

Published: undefined

سعودی عرب میں آنے والے ہوموسیپین کی کہانی اس لئے بھی دلچسپ ہے کیونکہ وہیں پر ان کی پہلی ملاقات نینڈر تھیل سے ہوئی اور افریقہ سے باہر تمام انسانوں میں 2-3 فی صدی جینس ان کے موجود ہیں۔ ان حقائق کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ ہوموسیپین 80 ہزار سال پہلے کے بعد ہی چھوٹے چھوٹے گروہ میں آنا شروع ہوگئے۔

Published: undefined

ایشیا میں ہوموسیپین کے آنے کی پوری داستان میں آسٹریلیا میں انسانوں کے پہنچنے کے وقت کی بہت اہمیت ہے۔ 2018 میں کھدائی سے مطابق ماہرین نے یہ پایا کی آسٹریلیا میں ہوموسیپین تقریباً 65 ہزار پہلے پہنچے۔ اب اس بات پہ غور کرنا ضروری ہے کہ سعودی عرب اور یمن میں آئے ہوموسیپین کو آسٹریلیا تک پہنچنے میں اندازاً کتنا وقت لگا ہوگا۔ یہ معلوم کرنا آسان نہیں ہے پھر بھی اگر ہم امریکہ میں ہوموسیپین کے بسنے پر غور کریں تو یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ تقریباً کتنا وقت لگا ہوگا۔

Published: undefined

امریکا میں ہوموسیپین تقریباً 16 ہزار سال پہلے (یعنی سب سے بعد میں بسنے والا بر صغیر) پہنچے اور پھر الاسکا سے امریکا کے سب سے جنوبی جگہ پہنچنے میں تقریباً 4-5 ہزار سال کا وقت لگا۔ الاسکا سے جنوبی امریکا کا کنارہ تقریباً 21 ہزار کلو میڑ دور ہے۔ یہ راستہ ہوموسیپین نے سمندر کے کنارے کنارے چل کر پورا کیا۔ یمن سے آسٹریلیا کی دوری تقریباً یہی (21 ہزار کلو میٹر) ہے اس وجہ سے یہ سوچنا غلط نہ ہوگا کہ ہوموسیپین کو آسٹریلیا تک پھیلنے میں بھی تقریباً اتنا ہی (4-5 ہزار سال) وقت لگا ہوگا۔

Published: undefined

ان معلومات سے یہ نتیجہ نکلا کہ اگر آسٹریلیا میں 65 ہزار پہلے انسان پہنچے تو وہ ایشیا اور خاص کر یمن میں 70ہزار پہلے پہنچ چکے ہوں گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہوا کہ افریقہ سے اربیٹریا کے راستے یمن پہنچنے کے سمندر کو عالمی سردی کے وقت ہی آئے ہوں گے۔ ان حقائق کی روشنی میں ہم یہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان میں ہوموسیپین تقریباً 65 ہزار سال پہنچ چکے تھے۔اب ہم یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ باقی دنیا میں ہوموسیپین کب پھیلے۔

Published: undefined

یورپ میں ہوموسیپین کے ہونے کے ثبوت 45 ہزار سال پہلے کے ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے بہت پہلے یعنی تقریباً 65 ہزار سال پہلے اسٹریلیا آباد ہوچکا تھا۔ جہاں پر تقریباً حال ہی میں یورپ کے مجرموں کو بھیج کر وہاں کے پرانے لوگوں (اباریجن) کی زمینوں پر قبضہ کر کے آباد کیا گیا۔

Published: undefined

ایشیا کے گرم علاقوں کے مقابلے یورپ میں ہوموسیپین کے آباد ہونے میں 25 ہزار سال کے دیری سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ افریقہ سے عرب اور یورپ تک جانے کا راستہ شائد عالمی سردی (Ice Age) کی وجہ سے جمی برف کی وجہ سے بہت مشکل رہا ہوگا۔ اس کے علاوہ عرب کا ریگستان ’رب الخالی‘ سے گزرنا اور پھر ایران کے زغروس اور ٹاورس پہاڑوں کو پار کرکے یورپ جانا تقریباً ناممکن تھا۔ اس لئے یورپ کا رخ کرنے کے لئے ہوموسیپین کو Ice Age کے ختم ہونے کا انتطار کرنا پڑا۔

Published: undefined

جب 51 ہزار سال پہلے موسم بہتر اور ہوا میں ٹھنڈ کم ہوئی تو پھر پاکستان اور سندھ گھاٹی سے ایشیا میں اور جگہوں جیسے سیریا، اسرائیل اور ترکی کے راستہ یورپ تک لوگ پہنچے۔ اس کے بعد تقریباً 30 ہزار سال پہلے ایشیا کے بیچ کے حصہ سے دوسری مرتبہ یورپ کی طرف ہوموسیپین گئے۔

Published: undefined

اسی دوران ہوموسیپین سائبریا کو آباد کر رہے تھے۔ جب زیادہ ؁ھنڈ میں سائبریا اور پاس کا سمندر برف سے جم چکا تھا تو ببرنگیا اور امریکا کے الاسکا کا راستہ پار کرنا آسان ہوگیا اور اس طرح تقریباً 16 ہزار سال پہلے ہوموسیپین نے امریکا میں قدم رکھا۔ اور اسی وج سے امریکا میں ہوموسیپین کے وہ جینس ہیں جو ایشیا کے سائبریا کے لوگوں کے ہیں۔

تو اب یہ کہانی پوری ہوئی کے دنیا بھر میں ہوموسیپین کب اور کیسے آباد ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined