سائنس

کمزور قوت گویائی رکھنے والے لوگوں کو آسانی، موبائل سے آپریٹ ہوں گی ’ہیئرنگ ایڈ‘

ہیرنگ ایڈ آپریٹ کرنے کے لئے اسمارٹ فون کا استعمال کرنا ہی پڑے، یہ ضروری نہیں ہے، لیکن یہ یقینی طور پر سیٹنگ کو ایڈجسٹ کرنے اور اس کے فنکشن کو تبدیل کرنے میں آسانی پیدا کر سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جزوی یا مکمل طور پر قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے نعمت ثابت ہوئے آلہ سماعت (ہیرنگ ایڈ) اب اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے آ پریٹ کیے جا سکتے ہیں اور صارفین خود اپنی ضرورت کے مطابق فریکوئنسی میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

ڈیجیٹل ماڈل کے ’ہیرنگ ایڈ ‘ میں کسی شخص کی سننے کی صلاحیت کے حساب سے کمپیوٹر کے ذریعے اس کی فریکوئنسی لوڈ کی جاتی ہے۔ یہی فریکوئنسی ارد گرد کی آواز کو دماغ کے مرکز سے منسلک کانوں کے خلیات تک پہنچاتی ہے اور اس شخص کو باریک سے باریک آواز بھی آسانی سے سنائی دینے لگتی ہے۔ آڈيولاجسٹ ہمانشو سنہا کا کہنا ہے کہ ہیرنگ ایڈ آپریٹ کرنے کے لئے اسمارٹ فون کا استعمال کرنا ہی پڑے، یہ ضروری نہیں ہے، لیکن یہ یقینی طور پر سیٹنگ کو ایڈجسٹ کرنے اور اس کے فنکشن کو تبدیل کرنے میں آسانی پیدا کر سکتا ہے۔

صارفین کے فائدے کے لئے ہیرنگ ایڈ ڈیولپر ایسی مصنوعات تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جس کا استعمال اسمارٹ فون کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ یوزرز کے لئے فائدہ مند بھی ہے، کیونکہ یہ ان کے کسی بھی ماحول میں سننے کے طریقے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

Published: 02 Mar 2019, 7:10 PM IST

سنہا نے بتایا کہ اسمارٹ فون کنیکٹوٹی کے ساتھ جدید سمعی آلات کا ایک اہم فائدہ ایپ کے ذریعے والیوم، باس اور ٹریبل کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے ہیرنگ ہیڈ کی سیٹنگ تبدیل کی جا سکتی ہے اور یہ کام خود بھی کیا جا سکتا ہے۔ایک طرح سے یہ ایپ ہیرنگ ہیڈ کے لئے ریموٹ کنٹرول کا کام کرتا ہے۔

اسمارٹ فون اور پورٹیبل الیکٹرانک گیجٹ کی دنیا میں کئی ڈجیٹل سمعی آلات بلوٹوتھ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہیں ’ٹیك‘۔ پسند کرنے والے سمعی آلات کے ساتھ اپنے بلوٹوتھ اور فعال آلات کا استعمال کرنے کی سہولت کو ترجیح دیتے ہیں۔ آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ ٹچ کے فیچر کے ذریعے براہ راست ہیرنگ ہیڈ میں آڈیو اسٹریم کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر معاملا ت میں، یہ بلو ٹوتھ کنکشن وائرلیس ہوتا ہے۔

کم سننے کے مسائل کے علاوہ متاثرین کو جھینگر کی آواز یا سیٹی بجنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔ کبھی کبھی علاج سے بھی اس مسئلے سے نجات نہیں مل پاتی۔ ہیرنگ ہیڈ ٹنٹس کے سليوشن فیچر کے ذریعے اس مسئلے سے بڑی حد تک چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ ہیرنگ ہیڈ سپورٹ ایک ایکسیس بلیٹی فیچر ہے جوآئی فون اور آئی پیڈ کنیکٹ اور مینج کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

Published: 02 Mar 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Mar 2019, 7:10 PM IST