سائنس

راکٹ سائنسداں ڈاکٹر سومناتھ نے ’اسرو‘ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھالا

ڈاکٹر سومناتھ کو ایسٹروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا نے ’اسپیس گولڈ میڈل‘ سے نوازا ہے، علاوہ ازیں جی ایس ایل وی ایم کے-III کو فروغ دینے کے لیے 'ٹیم ایکسی لینس ایوارڈ' بھی ملا ہے۔

ڈاکٹر سومناتھ، تصویر آئی اے این ایس
ڈاکٹر سومناتھ، تصویر آئی اے این ایس 

چنئی: سینئر راکٹ سائنسداں اور وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس سومناتھ نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور خلائی محکمہ کے سکریٹری کے نئے چیف کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر سیون کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈاکٹر سومناتھ نے اسرو کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا ہے۔ ڈاکٹر سیون کی توسیع شدہ مدت جمعہ 14 جنوری کو ختم ہو گئی۔

Published: undefined

اسرو کی جانب سے نئے سربراہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر سومناتھ چار سال سے وی ایس ایس سی کے ڈائرکٹر رہے ہیں اور انہوں نے ڈھائی سال تک والیامالا میں لیکوڈ پروپلشن سسٹم سینٹر (ایل پی ایس سی) کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ڈاکٹر سومناتھ نے کولم میں واقع ٹی کے ایم انجینئرنگ کالج سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Published: undefined

انہیں ایسٹروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا نے 'اسپیس گولڈ میڈل' سے نوازا ہے۔ اس کے علاوہ، انہیں اسرو سے 'میرٹ ایوارڈ' اور 'پرفارمنس ایکسی لینس ایوارڈ' اور جی ایس ایل وی ایم کے-III کو فروغ دینے کے لیے 'ٹیم ایکسی لینس ایوارڈ' بھی ملا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined