سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

کورونا: فرانسیسی ماہرین طب کی کامیاب تحقیق، 80 مریض 6 دن کے اندر صحتیاب

فرانسیسی ماہرین طب نے دو دواؤں کو کورونا وائرس کے 80 مریضوں پر آزمایا ہے اور وہ علاج کے چھ دن کے اندر ہی صحتیاب ہوگئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فرانس کے طبّی ماہرین نے کہا ہے کہ ہائیڈراکسی کلوروکواین اور ایزیتھرومائسین کا مرکب استعمال کرونا وائرس کے علاج میں مؤثر ہے۔انھوں نے ان دونوں دواؤں کو کرونا وائرس کے 80 مریضوں پر آزمایا ہے اور وہ علاج کے چھ دن کے اندر ہی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

یہ تحقیقی مطالعہ آئی ایچ یو مڈیٹرین انفیکشن فرانس سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈائڈائر راؤلٹ کے زیر قیادت ٹیم نے کیا ہے۔انھوں نے کرونا وائرس کے 80 مریضوں کو ہائیڈراکسی کلوروکواین اور ایزیتھرومائسین کی خوراک اکٹھے دی ہے۔ان میں سے صرف ایک 86 سالہ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک 74 سالہ مریض اس مطالعے کی اشاعت کے وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھا اور باقی کی حالت میں نمایاں بہتری ہوئی تھی۔

Published: undefined

ہائیڈراکسی کلوروکواین ملیریا کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔یہ بخار (تپ) میں کمی لانے اور قوت مدافعت میں کمی سے متعلق عوارض کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔اب اس کو نئے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور اس سے مریضوں میں بہتری کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

خلیج عرب کے خطے میں بحرین پہلا ملک ہے جس نے ہائیڈراکسی کلوروکواین کو کووِڈ-19 کے علاج میں استعمال کیا ہے۔بحرین میں 24 فروری کو کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے دو روز کے بعد طبّی ماہرین کے مشورے سے اس دوا کو استعمال کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اب دنیا کے مختلف ممالک میں ہائیڈراکسی کلوروکواین اور ایزیتھرومائسین کے آمیزے کو کرونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یہ کونین کی جدید شکل ہیں۔ سنچونا کے درخت کے ست سے تیار کی جانے والی کونین صدیوں سے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

Published: undefined

فرانسیسی محققین نے اپنی رپورٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ ’’ ہم کرونا وائرس کے علاج کے لیے ہائیڈراکسی کلوروکواین کے ایزیتھرومائسین کے ساتھ اکٹھے استعمال کے مؤثر ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ دوسرے ماہرین بھی اس مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس آمیزے کو استعمال کریں گے۔‘‘

Published: undefined

تاہم طبّی ماہرین کے درمیان کلوروکواین کے کرونا وائرس کے تریاق کے طور پراستعمال کے بارے میں ابھی تک بحث جاری ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اس کی کرونا کے علاج میں استعمال کرنے کی سفارش نہیں کی ہے۔امریکا کی فوڈ اور ڈرگ انتظامیہ اس کے ہنگامی صورت حال میں استعمال کا جائزہ لے رہی ہے اور وہ حکومت کو فراہم ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ سفارش کرے گی کہ آیا وہ اس مہلک وائرس کے علاج میں محفوظ اور مؤثر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined