
آئی اے این ایس
کیلیفورنیا: ٹیک کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ مشہور ہندوستانی نژاد اے آئی محقق امرسبرامنیا نے ایپل میں اے آئی کے نائب صدر کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے اور وہ براہ راست کریگ فیڈریگی کو رپورٹ کریں گے۔ ایپل کے مطابق کمپنی کے مشین لرننگ اوراے آئی اسٹریٹیجی کے سینئر نائب صدر جان گیاننڈریا ریٹائر ہو رہے ہیں۔ فی الحال وہ 2026 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک کمپنی کے مشیر کا کردار ادا کریں گے۔
Published: undefined
سبرامنیا کے بارے میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق وہ کمپنی میں ایپل فاؤنڈیشن ماڈلس،ایم ایل ریسرچ، اے آئی سیفٹی ایویلیوایشن جیسے اہم شعبوں کی قیادت کریں گے۔ وہ ایپل میں اپنے بہترین تجربے کے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔ اس سے قبل وہ مائیکرو سافٹ میں اے آئی کے کارپوریٹ نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ مائیکروسافٹ سے پہلے وہ 16 سال تک گوگل میں کام کرچکے ہیں جہاں انہوں نے گوگل جیمنی اسسٹنٹ کے لیے ہیڈ آف انجینئرنگ کے عہدے پرخدمات انجام دی ہیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں ایپل کا کہنا ہے کہ سبرامنیا کا اے آئی اورایم ایل ریسرچ اوراس ریسرچ کو پروڈکٹس اور فیچرس میں ضم کرنے کو لے کر وسیع تجربہ کمپنی کے موجودہ انوویشن اورمستقبل کے ایپل انٹیلی جنس فیچرس کے لئے کافی اہم ہونے والا ہے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کک نےامر کے بارے میں کہا کہ اے آئی طویل عرصے سے ایپل کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور ہم ان کے غیر معمولی اے آئی تجربے کو لانے کے ساتھ کریگ کی زیر قیادت ٹیم میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
Published: undefined
جان گیاننڈریا نے ایپل میں 2018 سے اپنی شمولیت کے بعد کمپنی کی اے آئی اور مشین لرننگ کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ایپل میں ایک عالمی معیار کی ٹیم بنائی اور اس ٹیم کواہم اے ٹیکنالوجی کو ڈیولپ کرنے اور تعینات کرنے کے لیے تیار کیا۔ یہ ٹیم فی الحال ایپل فاؤنڈیشن ماڈلز، سرچ اینڈ نالج، مشین لرننگ ریسرچ اوراے آئی انفراسٹرکچر کی ذمہ داری سنبھال رہی ہے۔
Published: undefined
اس موقع پرٹم کک نے کہا کہ ہمارے اے آئی ورک کو لے کر جان کے کردار کے لئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ انہوں نے ایپل کو اختراع کرنے اور صارفین کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کمپنی کی مدد کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined