علاقائی

معروف صحافی اور اسلامی اسکالر قاری محمد میاں مظہری کا انتقال، تدفین بعد نمازِ جمعہ

قاری محمد میاں مظہری کے پسماندگان میں تین صاحبزادیاں اور ایک فرزند ہے۔ ان کی تدفین بعد نماز جمعہ دہلی گیٹ قبرستان میں ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گزشتہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا معروف صحافی اور اسلامی اسکالر قاری محمد میاں مظہری کا جمعرات کے روز انتقال ہو گیا۔ 67 سالہ قاری محمد مظہری کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے شام تقریباً چار بجے ہوا۔ قومی اقلیتی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن، حکومت ہند کے سابق چیئرمین رہ چکے قاری میاں مظہری کے پسماندگان میں تین صاحبزادیاں اور ایک فرزند ہے۔

Published: 07 Feb 2020, 9:43 AM IST

موصولہ خبروں کے مطابق قاری محمد میاں مظہری کی تدفین بعد نماز جمعہ دہلی گیٹ قبرستان میں ہوگی۔ ان کے انتقال پر اردو کے معروف ادیب فاروق ارگلی، جلال الدین اسلم، مولانا رحمت اللہ فاروقی، اشہر ہاشمی، ڈاکٹر عبدالواسیع، ڈاکٹر بسمل عارفی، ڈاکٹر وسیم اختر، ظفر انور، محمد وسیم، شکیل رحمانی وغیرہ نے تعزیت کا اظہار کیا اور اظہارِ غم کا یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

Published: 07 Feb 2020, 9:43 AM IST

واضح رہے کہ قاری محمد میاں مظہری ہفت روزہ ’سیکولر قیادت‘ اور ماہنامہ ’قاری‘ کے سابق مدیر تھے اور ان کی صحافیانہ صلاحیت کا لوہا ہر شخص مانتا تھا۔ لکھنے پڑھنے کا انھیں بہت شوق تھا اور ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب انھوں نے اپنے پیر طریقت حضرت مولانا مفتی میاں ثمر دہلوی کی حیات و خدمات پر ایک کتاب مرتب کی تھی۔

Published: 07 Feb 2020, 9:43 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Feb 2020, 9:43 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو