رمضان اسپیشل

عظیم حرم مکہ میں رمضان کے ماحول کی دل موہ لینے والی تصاویر

مکہ کے عظیم الشان حرم میں رمضان کا پر نور اور روحانیت سے معمور ماحول ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے جو حرمین شریفین کے امور کی صدارت کی جانب سے شائع کی گئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

مکہ کے عظیم الشان حرم میں رمضان کا پر نور اور روحانیت سے معمور ماحول ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے جو حرمین شریفین کے امور کی صدارت کی جانب سے شائع کی گئیں۔ یہ تصاویر 22 رمضان 1444 ہجری کی رات کو لی گئی تھیں۔

Published: undefined

ان تصاویر میں عازمین اور زائرین کی تعداد ، عبادت کے لیے انہماک اور ان کی آسانی کے لیے کیے گئے انتظامات اور حرم کے جمالیاتی پس منظر کے ساتھ ساتھ رمضان کی پرکیف فضا کو بھی دکھایا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب مکہ المکرمہ ریجن کے نائب امیر اور مرکزی حج کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ بدر بن سلطان نے ایک اجلاس میں آخری عشرے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اس سال حج کے موسم 1444 ہجری کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔

Published: undefined

انہیں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں حجاج کرام کی مکہ المکرمہ میں آمد اور رہائش سے متعلق ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے سروس ایجنسیوں کی تیاری، مسجد الحرام میں ان کی عبادات کے انتظامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

حرم میں ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک 7 لاکھ 600 ہزار سے زائد کھانے اور 32 ہزار لیٹر سے زائد آب زمزم تقسیم کیا جا چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined