پریس ریلیز

موت سے ہارگئی مشاعروں کی زندگی

انور جلال پوری کے سانحہ ارتحال سے ادبی حلقوں میں شدید رنج وغم، انجمن ترقی اردو، امروہہ کی تعزیتی نشست کا انعقاد و متعدد ادبی شخصیات کا اظہار افسوس۔ رپورٹ سالارغازی

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز انجمن ترقی اردو اور ہاشمی گرلس پی جی کالج شعبہ اردو کی تعزیتی میٹنگ کا منظر

امروہہ - اردو ادب کی مایٔہ ناز شخصیت معروف ناظم مشاعرہ ،چیرمین مدرسہ بورڈ اتر پردیش، یش بھارتی اعزاز یافتہ انورجلال پوری کے سانحہ ارتحال پر ادبی حلقوں میں رنج وغم کاماحول۔

انور جلال پوری کے انتقال پر ملال کی خبر ملتے ہی شہر کے بیشتر ادبی حضرات با لخصوص محبان اردو کی جانب سے مرحوم کو تعزیت و خراج عقیدت کا سلسلہ شروع ہو گیا، اردو ادب سے منسلک بیشتر حضرات نے انور جلال پوری کے سانحہ ارتحال کو ادبی دنیا کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوے مرحوم کی مغفرت و پسماندگان کے لئے صبر وجمیل کے لئے دعا کی۔

Published: undefined

ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی

اسی سلسلہ میں ہاشمی گرلس پی جی کالج شعبہ اردو اور انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے زیر اہتمام ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد ہاشمی گرلس پی جی کالج میں زیر صدارت چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی کے ہوا ۔ میٹنگ کے دوران کالج کے شعبہ اردو سے وابستہ اساتذہ کرام و انجمن ترقی اردو اتر پردیش کے بیشتر ممبران نے مرحوم انور جلال پوری کی زندگی اور ان کی ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ،مقررین نے کہا کہ انور جلال پوری حقیقت میں ایک تحریک کا نام تھا جو اردو کی بےلوث خدمات کے لئے رہتی دنیا تک یاد کیا جائےگا، نائب صدر انجمن ترقی اردو اتر پردیش و چیرمین ہاشمی ایجوکیشنل گروپ ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی نے تعزیت میٹنگ سے اپنے جذباتی خطاب کے دوران کہا کہ آج اردو دنیا کا ایک نہ تلافی نقصان ہوا ہے انور جلال پوری کی ادبی خدمات اور ان کی جد و جہد اور اردو فروغ کے لئے ان کے عظیم کارنامے اردو ادب کے روشن باب ہیں اور محبان اردو ان کی خدمات کی روشنی سے ہمیشہ مستفید ہوتے رہیں گے ، ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ انور جلال پوری ایک بہترین ناظم مشاعرہ تھے مشاعروں میں ان کی موجودگی مشاعروں کی کامیابی کی ضمانت ہوا کرتی تھی ، انور جلال پوری کے ساتھ ادبی محافل کا ایک بہترین ناظم بھی ہمارے درمیان سے چلا گیا ۔ ادب سے وابستہ ہر انسان کی طرح انور جلال پوری کو امروہہ سے خاص لگاؤتھا ۔

میٹنگ کے آخر میں مرحوم انور جلال پوری کو خراج عقیدت پیش کرنے کی نسبت سے فاتحہ خوانی کے علاوہ چند لمحات کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور مرحوم کی مغفرت و اہل خانہ کے لئے صبر وجمیل کی دعا بھی کی گئی ۔

اس موقع پر کوثر علی عبّاسی صدر اردو ادب سوسایئی ،امروہہ ،مزمل صدیقی ،ڈاکٹر جمشید ،کمال فہیم، شاہ نواز ، ڈاکٹر نوشابہ پروین، پرنسپل ہاشمی پی جی کالج امروہہ، عادل رشید انصاری ، چندن نقوی، شکیل جاوید، حسین احمد، حاجی شبیہ احمد، بھونیشہ کمار شرما، ڈاکٹر شہنشاہ حیدر ،شوق امروہوی ،متین صدیقی وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں محبان اردو و دیگر ادبی شخصیات موجود رہیں، نظامت کے فرائض کنوینر انجمن ترقی اردو اتر پردیش مشکور حسن شوق امروہوی نے بحسن خوبی انجام دئے۔

Published: undefined

ڈاکٹر جمشید کمال

در یں اثنا معروف شاعر ،ناظم مشاعرہ انور جلال پوری کے سانحہ ارتحال پر دیگر ادبی شخصیات نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسی سلسلہ میں پرنسپل امام المدارس انٹر کالج امروہہ ،معروف شاعر ڈاکٹر جمشید کمال نے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انور جلال پوری کا انتقال ادبی دنیا کا ایک عظیم نقصان ہے اپنی زندگی کے دوران مرحوم نے بے شمار ادبی محافل کو اپنی خوبصورت نظامت سے زندگی بخشی ، ڈاکٹر جمشید کمال نے کہا کہ مرحوم کا شمار متحرک ادبی شخصیات کے طور پر ہوتا تھا آپ کی جد و جہد ،فروغ اردو، تمام محبان اردو اور طالب علموں کے لئے مشعل راہ ہے، انور جلال پوری اپنی شاعری اپنی تصنیفات اور منفرد کوششوں کے لئے ہمیشہ ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے۔

Published: undefined

حاجی ناصر صدیقی

کنوینر ادبی تنظیم محبوب کلب امروہہ کےسرکردہ سماجی کارکن حاجی ناصر صدیقی نے بھی انور جلال پوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں انور جلال پوری کی ادبی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا ، حاجی ناصر صدیقی نے کہا کہ بہترین ناظم ہونے کے علاوہ انور جلال پوری بہترین شخصیت کے بھی مالک تھے ادبی دنیا کے لئے ان کے انتقال کی خبر کسی خسارہ سے کم نہیں ہے ،مرحوم نے ہمیشہ ہی اپنی ادبی خدمات سے محبان ادب کی رہنمائی کی ہے اپنی شاعری کے ذریعے اتحاد پر خاص کام کیا اور گیتا کا اردو ترجمہ کر ہندوستان کی گنگا ۔جمنی تہذیب کو فروغ دیا ۔انور جلال پوری ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے۔

Published: undefined

حاجی اقرار حمد انصاری

سرکردہ سماجی کارکن اورسابق چیرمین نگر پالیکا امروہہ حاجی اقرار احمد انصاری نے بھی انور جلال پوری کو خراج عقیدت پیش کیا اور جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ مخملی آواز ،بہترین شاعری، اصلاح آمیز تصانیف کے مالک انور جلال پوری کے انتقال کی خبر ادبی دنیا کے لئے بےحد غم ناک ہے ، انور جلال پوری کی زندگی ادبی حلقوں سے حقیقی انسیت رکھنے والے افراد کے لئےہے مرحوم کی ادبی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ،بہترین ناظم کے علاوہ بہترین انسان ہم سے بہت دور ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ