پریس ریلیز

ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول جعفرآباد میں سوچھ بھارت پکھواڑا-2018 کا شاندار آغاز

اگر ہندوستان کا ہرفرد اسی طرح اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے صاف صفائی کا خیال رکھے تو وہ دن دور نہیں جب ہندوستان کا شمار بھی صاف ستھرے ممالک میں کیا جائے گا۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

دہلی کے شمال مشرقی علاقے جعفرآباد کے ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیر سیکنڈری اسکول میں یکم ستمبر سے جاری ’سوچّھ بھارت پکھواڑا‘ کی شروعات جوش و خروش کے ساتھ ہوئی اور اسی کے ساتھ اسکول نے صاف صفائی کی مہم کی طرف ایک اور قدم بڑھایا۔ پچھلے دو دنوں میں طلبا نے اساتذہ کی نگرانی اور راہبری میں اسکول میں صفائی کے تئیں بیداری پھیلانے کے لیے مختلف سرگرمیوں جیسے پوسٹر بنانا، حلف برداری، جماعت کی صفائی وغیرہ میں حصہ لیا ۔ آنے والے دنوں میں بھی پندرہ ستمبر تک اسی طرح ڈائیریکٹریٹ آ ف ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کردہ سرگرمیوں کا مظاہرہ جاری رہے گا، جس میں اسکول اور اس کے آس پاس صفائی ، آلودگی اورشجر کاری کی طرف بیداری پھیلانے سے متعلق موضوعات اور سرگرمیاں اہم رہیں گی۔کل5 ستمبر کو اسکول میں یوم اساتذہ منانے کے ساتھ اس مہم کے تحت اسکول کے آس پاس شجر کاری کی جائے گی۔

Published: 04 Sep 2018, 5:42 PM IST

واضح رہے کہ یہ صاف صفائی کی مہم سوچّھ بھارت پکھواڑا کے عنوان کے تحت کی گئی جو پچھلے تین سال سے مستقل دہلی کے اسکولوں میں عمل میں آ رہی ہے اور ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینیر سیکنڈری اسکول اس مہم میں پورے جوش کے ساتھ حصہ لیتا رہا ہے ۔ یہ پکھواڑا یکم ستمبر سے لے کر 15 ستمبر تک منایا جائے گا۔

Published: 04 Sep 2018, 5:42 PM IST

اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان نے طلبا کے جوش و خروش کو دیکھ کر ان کی خوب ستائش کی اور آئندہ بھی حوصلہ افزا نتائج کی امید کی اور یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان کا ایک ایک فرد اسی طرح اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے صاف صفائی کا خیال رکھے تو وہ دن دور نہیں کہ جب ہندوستان کا شمار بھی صاف ستھرے ممالک میں کیا جائے گا۔ اس مہم کے لئے طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

Published: 04 Sep 2018, 5:42 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Sep 2018, 5:42 PM IST