پریس ریلیز

اسپیڈ بریکر کے لگنے سے بچوں کا تحفظ یقینی ہوا: ڈاکٹر معروف خان

حاجی اکرام حسن نے کہا کہ کالونیوں کے تحفظ و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مقامی تنظیموں کا اہم دخل ہوتا ہے، تبھی کالونی کی ترقی اور لوگوں کا تحفظ ممکن ہے۔

نیو جعفرآباد کے مصروف ترین روڈ پر اسپیڈ بریکر لگانے کا افتتاح کرتے مقامی ذمہ داران
نیو جعفرآباد کے مصروف ترین روڈ پر اسپیڈ بریکر لگانے کا افتتاح کرتے مقامی ذمہ داران پریس ریلیز

نئی دہلی: جنتا کالونی وارڈ کے تحت نیو جعفرآباد میں بی بلاک کا مین مصروف روڈ پرعام آدمی پارٹی کے سرگرم لیڈر پریم بابو سکسینہ کی خصوصی جدو جہد کے نتیجہ میں مقامی آر ڈبلیو اے نے اسپیڈ بریکر لگا کر طلبا وطالبات اور عام طور پر تحفظ فراہم کر کے بڑا کام انجام دیا ہے۔

Published: undefined

افتتاح آل انڈیا مسلم ایکتا کمیٹی کے چیئرمین حاجی اکرام حسن، ڈاکٹر ذاکرحسین اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان، آر ڈبلیو اے کے صدر جلال فاروقی، حاجی آزاد، حاجی محمد عرفان، حاجی شکیل احمد، محمد معروف، بھورے خان، ڈاکٹر محمد اطہر پرویز، موصوف خان عرف ننھے وغیرہ کے ہاتھوں عمل میں آیا، جس سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر حاجی اکرام حسن نے کہا کہ کالونیوں کے تحفظ و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مقامی تنظیموں کا اہم دخل ہوتا ہے، مگر مقامی لوگوں کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے، تبھی کالونی کی ترقی اور لوگوں کا تحفظ ممکن ہے۔

Published: undefined

آر ڈبلیو اے کے صدر جلال فاروقی نے کہا کہ بی جے پی کونسلر اجے شرما سے بنیادی سہولتوں کی فراہیمی کے لئے کہا جاتا ہے، مگر ان کے سوتیلے رویہ کی وجہ سے ایک مخصوص طبقہ مسائل سے دوچار رہتا ہے اور بریکر کے لئے بھی متعدد مرتبہ کہا گیا، مگر کونسلر نے لوگوں کی پریشانی کا خاتمہ کرنے کے لئے کوئی دلچسپی نہیں لی۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ حفظان تحفظ کے لئے روڈ پر اسپیڈ بریکر کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا تھا جس کے تعلق سے عام آدمی پار ٹی کے مقامی سرگرم لیڈر پریم بابو سکسینہ کو بتایا گیا جن کی خصوصی جدوجہد سے اسپیڈ بریکر لگانے کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر محمد معروف خان نے کہا کہا کہ اسپیڈ بریکر لگ جانے سے روڈ کراس کرنے میں بچوں کا تحفظ یقینی ہوا ہے، جبکہ اس سے قبل عدم بریکر کی صورت میں سرک حادثہ ہونا عام بات تھی، اسی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے تئیں فکرمند رہتے تھے اور اسپیڈ بریکر سے کراسنگ کرنے میں تحفظ یقینی ہوگیا ہے، جس کے لئے آر ڈبلیو اے مبارک باد کی مستحق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز