پریس ریلیز

سیتاپور لو جہاد: مقدمہ ختم کرنے والی عرضداشت پر عدالت میں سماعت 20 جنوری کو

گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کی پیروی کرنے کے لئے جمعیۃ علماء نے سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی خدمت حاصل کی ہے، جبکہ ان کی معاونت کرنے کے لیے ایڈوکیٹ عارف علی اور ایڈوکیٹ فرقان موجود رہیں گے۔

الہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
الہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: یوپی کے سیتا پور شہر سے لوجہاد کے نام پر گرفتار دس ملزمین، جس میں دو خاتین بھی شامل ہیں، کو مقدمہ سے ڈسچارج یعنی کہ ان کے خلاف قائم مقدمہ ختم کر کے انہیں جیل سے فوراً رہا کیے جانے کی عرضداشت پر الہ آبادہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کل یعنی کے 20 جنوری کو سماعت کرے گی۔ جسٹس راجیو سنہا اور جسٹس راجیو سنگھ کے روبرو معاملہ سماعت کے لیے پیش ہوگا، جو یہ فیصلہ کریں گے آیا ملزمین کے خلاف مقدمہ بنتا ہے یا نہیں۔

Published: undefined

اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری آج ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کی پیروی کرنے کے لئے جمعیۃ علماء نے سینئر ایڈوکیٹ آئی بی سنگھ کی خدمت حاصل کی ہے، جبکہ ان کی معاونت کرنے کے لیئے ایڈوکیٹ عارف علی اور ایڈوکیٹ فرقان موجود رہیں گے، جنہوں نے پٹیشن تیار کی ہے۔

Published: undefined

اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ یو پی حکومت لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کر رہی ہے اور آئین ہند کے ذریعہ حاصل بنیادی حقوق کو اقتدار کے بل بوتے پر پامال کر رہی ہے نیز لو جہاد کو غیرقانونی قرار دینے والے قانون کا سہارا لے کر اتر پردیش پولیس مسلمانوں کو پریشان کر رہی ہے اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل رہی ہے، جس کی ایک مثال یہ مقدمہ ہے جس میں مسلم لڑکے کے والدین، قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، مسلم لڑکا اور ہندو لڑکی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور دونوں فی الحال کہاں ہیں کسی کو نہیں معلوم، لیکن لڑکی کے والد کی فریاد پر مقامی پولیس نے دو خواتین سمیت دس لوگوں کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

Published: undefined

گلزار اعظمی کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان شمشاد احمد، رفیق اسماعیل، جنید شاکر علی، محمد عقیل منصوری، اسرائیل ابراہیم، معین الدین ابراہیم، میکائیل ابراہیم، جنت الا براہیم، افسری بانو اسرائیل عثمان بقرعیدی کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے کی عدالت سے گزارش کی گئی ہے جس پر کل سماعت عمل میں آئے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined