پریس ریلیز

جامعہ ہمدرد کے ’روفیدہ کالج آف نرسنگ‘ میں انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ بیچ-2025 کے لیے تعارفی پروگرام منعقد

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، قابلِ احترام وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے طلبا کو این اے اے سی کے ’اے+‘ گریڈ یافتہ ادارے میں خوش آمدید کہا۔

<div class="paragraphs"><p>تقریب کا منظر</p></div>

تقریب کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: روفیدہ کالج آف نرسنگ، جامعہ ہمدرد نے اپنے ایم ایس سی نرسنگ، بی ایس سی (آنرز) نرسنگ، پوسٹ بیسک بی ایس سی نرسنگ اور ڈی جی این ایم کے پہلے سال کے طلبا و طالبات کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد 24 نومبر 2025 کو جامعہ ہمدرد کے کنونشن سینٹر، نئی دہلی میں کیا۔ پروگرام میں مجموعی طور پر 176 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کی مہمانِ خصوصی بھولی آہلووالیہ، چیئرپرسن، انڈین اسپلائنل انجریز سینٹر، وسنت کنج، نئی دہلی تھیں، جبکہ گیسٹ آف آنر ڈاکٹر آچلا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل (نرسنگ)، ڈی جی ایچ ایس، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، حکومتِ ہند تھیں۔

Published: undefined

تقریب کا آغاز رابعہ مسجد کے امام صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نرسنگ کے طلبہ نے ہمدرد ترانہ پیش کیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں پروفیسر وینا شرما، ڈین و پرنسپل، روفیدہ کالج آف نرسنگ، اسکول آف نرسنگ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، نے نو داخل شدہ طلبا و طالبات کا خیر مقدم کیا اور جامعہ کے بانی مرحوم حکیم عبدالحمید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کالج کی نمایاں کامیابیوں، قومی درجہ بندی میں اعلیٰ مقام اور 100 فیصد روزگار کے شاندار ریکارڈ کو اجاگر کرتے ہوئے طلبا کو نصیحت کی کہ وہ جامعہ ہمدرد میں دستیاب تمام علمی و پیشہ ورانہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Published: undefined

مہمانِ خصوصی بھولی آہلووالیہ نے اپنے خطاب میں طلبا کی خدمتِ خلق پر مبنی پیشہ منتخب کرنے پر حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ شعبۂ صحت میں نرسز کا کردار انتہائی اہم اور ہمدردی پر مبنی ہے۔ گیسٹ آف آنر ڈاکٹر آچلا نے نئے بیچ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ایک تبدیلی کی علمی و عملی سفر کا آغاز قرار دیا۔ انہوں نے طلبا کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی سے حصہ لیں۔

Published: undefined

اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، قابلِ احترام وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے طلبا کو این اے اے سی کے ’اے+‘ گریڈ یافتہ ادارے میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے روفیدہ کالج آف نرسنگ کے سخت تعلیمی معیار اور محنتی فیکلٹی کو سراہا اور کہا کہ جامعہ کی زندگی سوچنے، سمجھنے، ہمدردی، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہے۔ پروگرام کا اختتام جمال فاطمہ ہاشمی، اسسٹنٹ پروفیسر کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined