
’داستانِ تہذیب‘ میں پرفارم کرتے ہوئے بچے
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: رابعہ گرلز پبلک اسکول نے اردو زبان اور اس کے پر اثر ثقافتی ورثے کے فروغ میں شاندار 52 سالہ تقریب کا جشن مناتے ہوئے داستانِ تہذیب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم پرویز نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف ایجو کیشن نارتھ ایسٹ زون سے محمد شارق (ڈپٹی ڈائریکٹر)، پروفیسر شہپر رسول (جامعہ ملیہ اسلامیہ)، پروفیسر شمیم احمد (دہلی یونیورسٹی)، شبانه نظیر مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھے۔ دیگر اسکولوں کے پرنسپلز، منیجنگ کمیٹی کے ممبران، اسکول مینیجر ذکیہ صدیقی، پی ٹی اے ممبران، طالبات اور ان کے والدین وغیرہ بھی موجود تھے۔
Published: undefined
پروگرام کا آغاز ہمیشہ کی طرح تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور ان آیات کا اردو ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اسکول ترانہ گایا گیا۔ اردو زبان اور تہذیب کی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول طالبات نے کلاسیکی ڈرامے، غزل سرائی، گروپ سانگ تمثیلی مشاعرہ، اقبال کا شکوہ جواب شکوہ، قصہ گوئی، بیت بازی اور قوالی وغیرہ پیش کی۔ بچوں کی پیشکش نے ناظرین کا دل جیت لیا اور انھیں خوب تالیاں ملیں۔
Published: undefined
مہمان خصوصی ڈاکٹر اسلم پرویز نے اسکول پرنسپل کلثوم زہرہ، اساتذہ، طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔ انھوں نے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امیر خسرو سے اقبال اشعر تک کا دور یہاں پیش کر دیا گیا۔ انھوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر مذہب اور ان کی روایات وغیرہ کا احترام کرنا چاہیے۔ والدین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بچوں کو عاجزی اور انکساری سکھائیں۔ ان کی بات چیت میں نرمی لائیں۔ ان کو اخلاق آداب سکھانا والدین کا فرض ہے۔ مجموعی طور پر پروگرام بہت کامیاب رہا۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانہ کے ساتھ ہوا۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز