تقریب میں شامل مہمانان
تصویر: پریس ریلیز
علی گڑھ: آج یہاں ’مرکزِ پیشہ ورانہ فروغ برائے اردو اساتذہ‘ (اردو اکادمی) کے زیرِ اہتمام یومِ سر سید کے موقع پر ایک خصوصی خطبہ بعنوان ’علی گڑھ تحریک کی صداقت‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اسے ممتاز سر سید شناس ڈاکٹر راحت ابرار نے پیش کیا۔ جلسہ کی صدارت اردو اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شاداب خان نے فرمائی۔
Published: undefined
ڈاکٹر راحت ابرار نے خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی امور میں سر سید کے عمل اور افکار و نظریات نے علی گڑھ تحریک کی صورت اختیار کی، جس کی معنویت اور افادیت کا اعتراف ہر دور میں کیا گیا، اور آج بھی اس کی معنویت وہی ہے جو پہلے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی گڑھ تحریک کے اغراض و مقاصد کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ سر سید نے زندگی کے تمام شعبہ جات میں اپنا نقش چھوڑا۔ ان کا شمار جدید ہندوستان کے معماروں میں ہوتا ہے۔ سر سید 1857ء کے واقعات، حادثات اور حالات کی پیداوار تھے۔ ان کی سیاسی بصیرت ہی تحریک کی فکری جہت میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر زبیر شاداب خان نے اپنے صدارتی کلمات میں سر سید کو وقت کا سب سے بڑا نباض اور مستقبل شناس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سر سید نے مسلمانوں کے لیے جدید تعلیم کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ سائنس اور عصری علوم سے حد درجہ واقف ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی گڑھ تحریک کا ایک اہم مقصد مسلمانوں کے اقتصادی و معاشی حالات اور تہذیبی اقدار کو فروغ دینا تھا۔ نیز مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے لیے بھی اس تحریک نے ایک کلیدی کردار ادا کیا۔
Published: undefined
تقریب میں موجود شرکاء
اس جلسہ کی نظامت ڈاکٹر مشتاق صدف نے کی اور تقریب کا آغاز ڈاکٹر عرفان احمد کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر جانی فاسٹر نے ’علی گڑھ‘ پر ایک خوبصورت نظم پیش کی، جبکہ پروفیسر خورشید احمد، پروفیسر ضیاء الرحمان صدیقی، ڈاکٹر ابو صالح، ڈاکٹر عمر رضا، ڈاکٹر معید رشیدی، ڈاکٹر رفیع الدین، ڈاکٹر مامون رشید، ڈاکٹر ابو بکر صدیقی وغیرہ کے علاوہ طلبا و طالبات نے بطورِ خاص شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر بشکریہ آس محمد کیف
تصویر: پریس ریلیز