مولانا عبدالرب اعظمی
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیۃ علماء یوپی و ناظم مدرسہ انوارالعلوم جہانا گنج طویل علالت کے بعد آج مالک حقیقی سے جا ملے۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔ ان کی تاریخ پیدائش 11 اکتوبر 1954 ہے۔ دارالعلوم دیوبند سے آپ کی فراغت 1972 بمطابق 1392 ہجری میں ہوئی۔ 40 سالوں تک مدرسہ انوارالعلوم کے ناظم رہے۔ ان کی شخصیت بہت ہی متحرک و فعال تھی۔
Published: undefined
ان کی وفات حسرت آیات پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ مولانا موصوف نیک نفس و شریف الطبع بزرگ اور عالم با عمل تھے۔ مولانا مرحوم بزرگانہ شفقت، خدا پرستی اور خدا ترسی کی مثال اور اپنے اکابر و مشائخ کی پاک زندگی کا نمونہ تھے۔ جمعیۃ علماء ہند اور اس کی تحریکات سے آپ کا واسطہ اور رابطہ گوشت اور پوست جیسا تھا۔ ہر وقت آپ کی خدمات جمعیۃ علماء ہند کے لیے حاضر تھیں۔
Published: undefined
مولانا متین الحق اسامہ کانپوریؒ کے وصال کے بعد 4 ستمبر 2021 میں آپ کو جمعیۃ علماء اترپردیش کا صدر منتخب کیا گیا۔ قبل ازیں جمعیۃ علماء یوپی کے مختلف عہدوں پر رہ کر قابل قدر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ مشرقی یوپی میں مدرسہ انوارالعلوم کے ذریعہ نصف صدی تک ہزاروں تشنگان علوم کو بلاواسطہ فیض پہنچایا، آپ نے ایک کریم النفس اور مشفق استاذ کی حیثیت سے اہل علم کی ایک کھیپ تیار کی ہے، جو ان کے لیے صدقۂ جاریہ ہے (ان شاء اللہ)۔ ان کی وفات اتر پردیش کے لیے بالخصوص نقصان عظیم ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر مولانا علیہ الرحمۃ کے متعلقین، پسماندگان و احباب بالخصوص صاحبزدگان کے ساتھ ان کے اندوہ مفارقت میں مساوی شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ باری عز اسمہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی فرمائے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے سبھی احباب و متعلقین اور ارباب مدارس سے گزارش ہے کہ مولانا مرحوم کے لیے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined