سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایم افشار عالم
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: حکومتِ ہند کی وزارتِ تعلیم کے معزز مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے 4 ستمبر 2025 کو ’بھارت منڈپم‘ (نئی دہلی) میں منعقدہ ایک تقریب میں اُن اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اعزازات سے نوازا جنہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک 2025 (این آئی آر ایف) میں نمایاں مقامات حاصل کیے۔ یہ جامعہ ہمدرد کے لیے باعثِ فخر ہے کہ اس نے فارمیسی کیٹیگری میں ہندوستان بھر میں مسلسل دوسری بار پہلا مقام حاصل کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل بھی جامعہ ہمدرد نے این آئی آر ایف 2024 میں فارمیسی میں اول مقام حاصل کیا تھا۔ مجموعی طور پر جامعہ ہمدرد نے 2016 (جب این آئی آر ایف رینکنگ کا آغاز ہوا) سے اب تک 7 مرتبہ فارمیسی شعبہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ درجہ بندی تدریسی و تعلیمی وسائل، تحقیق و پیشہ ورانہ سرگرمیوں، گریجویشن کے نتائج، سماجی شمولیت، رسائی اور ادارے کی عمومی ساکھ جیسے معیارات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
Published: undefined
فارمیسی میں نمبر 1 مقام کے علاوہ جامعہ ہمدرد نے دیگر زمروں میں بھی قابلِ ذکر درجہ بندی حاصل کی۔ مثلاً یونیورسٹی کیٹیگری میں 47واں مقام، مجموعی کیٹیگری میں 74واں مقام، میڈیکل کیٹیگری میں 40واں مقام اور مینجمنٹ کیٹیگری میں 87واں مقام حاصل ہوا۔ اس طرح جامعہ ہمدرد نہ صرف ملک کی سرفہرست 50 یونیورسٹیوں بلکہ 100 بہترین اداروں میں بھی شامل ہے۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ این آئی آر ایف 2025 میں مختلف زمروں کے تحت 14,163 اداروں کا جائزہ لیا گیا۔
Published: undefined
اس شاندار کامیابی پر معزز چانسلر حماد احمد اور معزز وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم. افشار عالم نے ڈین، اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر (ڈاکٹر) اوما بھنڈاری؛ رجسٹرار کرنل طاہر مصطفی؛ ڈائریکٹر آئی کیو اے سی، این آئی آر ایف نوڈل آفیسر اور ڈین (اکیڈمکس)، پروفیسر (ڈاکٹر) ایس. رئیس الدین؛ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی کیو اے سی اور این آئی آر ایف رینکنگ کوآرڈینیٹر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم. شہر یار، تمام فیکلٹی ممبران، طلباء، عملے اور جامعہ ہمدرد این آئی آر ایف ٹیم کے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
وائس چانسلر پروفیسر افشار عالم نے معزز وزیر تعلیم سے ٹرافی اور سرٹیفکیٹ وصول کرنے کے بعد اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ہمدرد نے سخت مسابقت اور بڑھتے ہوئے اداروں کے درمیان فارمیسی میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ خود کو اس کامیابی پر مطمئن نہ کریں بلکہ مسلسل محنت جاری رکھیں تاکہ یہ مقام برقرار رکھا جا سکے۔ آخر میں، انہوں نے معزز چانسلر حماد احمد کا ادارے میں تحقیق کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
سوشل میڈیا
تصویر: محمد تسلیم