پریس ریلیز

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے کیرالہ سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم جاری

جمعیۃ کے راحتی کاموں کا جائزہ لینے اور متاثرین کا دکھ بانٹنے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے تباہ حال علاقے کا دورہ کیا۔

تصویر: پریس ریلیز
تصویر: پریس ریلیز 

نئی دہلی: کیرالہ میں صدی کے سب سے زیادہ تباہ کن سیلاب متاثرین کے لیے جمعیۃعلماء ہند نے وسیع پیمانے پر ریلیف و بازآبادکاری کا کام شروع کردیا ہے۔

جمعیۃ کے راحتی کاموں کا جائزہ لینے اور متاثرین کا دکھ بانٹنے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے آج صبح کایم کلم کے تباہ حال علاقے کا دورہ کیا اور اپنے ہاتھوں سے متاثرین کے درمیان ریلیف کٹس تقسیم کیے۔اس موقع پرانھوں نے جمعیۃعلماء ہند اور اس کی یونٹوں کی طرف سے سردست کیرالہ کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا،نیز کرناٹک کے ساحلی ضلع کورگ سیلاب متاثرین کے لیے علیحدہ15؍لاکھ روپیے جاری کیے۔

Published: undefined

ریلیف وراحت اور مرحلہ وار بازآبادکاری کے طور طریقوں کو منظم کرنے کے لیے مولانا مدنی کی سرپرستی میں ایک مشاورتی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں جمعیۃ کی طرف سے کیرالہ میں ریلیف کمیٹیوں کے ذمہ داران، کیرالہ کے علمائے مدارس و مساجد بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں گھروں کی صفائی و مرمت، الیکٹرک و پلمبنگ ورک ، دوہزار گھروں میں ضروری استعمال کے سامان اور برتن وغیرہ کی تقسیم سے متعلق فیصلے کیے گئے ۔ میٹنگ میں ابتدائی مرحلے میں پانچ سو مکانات کی تعمیر کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ۔

مولانا مدنی نے ملک بھر کے اہل خیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن دست تعاون بڑھائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined