پریس ریلیز

دہلی میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر بازاروں میں پتنگوں و زیبائشی سامان خریداری میں اضافہ

دکاندار وسیم کا کہنا ہے کہ ’’جعفرآباد مارکیٹ میں اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہے کہ کوئی بھی چائنیز مانجھے کی خرید و فروخت نہ کرے۔ پتنگ مارکیٹ میں صرف دیسی ڈور کی خرید و فروخت ہو رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>15اگست کی خریداری کرتیں خواتین</p></div>

15اگست کی خریداری کرتیں خواتین

 

نئی دہلی: 12 اگست (محمدتسلیم ) یوں تو ملک بھر میں 15 اگست یوم آزادی بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن راجدھانی دہلی میں آزادی کا جشن اپنی منفرد و مختلف انداز میں منایا جاتا ہے۔ 15 اگست سے قبل لوگ اس کی تیاریوں میں لگ جاتے ہیں اور دہلی کے بازاروں میں گہما گہمی شروع ہو جاتی ہے۔ اب چونکہ یوم آزادی میں 3 دن باقی رہ گئے ہیں تو پتنگوں کی خرید و فروخت میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے دہلی میں پتنگ اڑانے کا رواج پروان چڑھ چکا ہے۔ لوگ پورے سال انتظار میں رہتے ہیں کہ  15 اگست کے موقع پر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ اڑائیں اور آزادی کا جشن پورے جوش و جذبہ کے ساتھ اپنے اہل خانہ و دوستوں کے ساتھ منائیں۔

Published: undefined

 مشرقی دہلی کے جعفرآباد روڈ نمبر 66 پر لگنے والا پتنگ بازار ان دنوں پوری آب و تاب کے ساتھ لگا ہوا ہے اور یوم آزادی کے پیش نظر سجے اس پتنگ بازار میں اس سال رنگ برنگی پتنگوں کے ساتھ فلمی ستاروں و بچوں کے لیے پسندیدہ کارٹون سمیت طرح طرح کی پتنگ مناسب قیمت پر دستیاب ہے جو آسمان چھونے کو بے قرار ہیں۔

Published: undefined

بازار میں دہلی و دور دراز علاقوں کے لوگوں نے پتنگ کی خریداری شروع کردی ہے۔ پتنگوں کا کاروبار کرنے والے محمد وسیم نے نمائندہ کو بتایا کہ جعفرآباد کا پتنگ بازار سال میں صرف اگست کے ماہ میں ہی لگتا ہے اور اس ایک ماہ میں یہاں کی رونق قابل دید ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی والے یوم آزادی کو پوری شان و شوکت کے ساتھ مناتے ہیں اور پتنگ اڑا کر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ملک ہندوستان میں آزادی کی فضا قائم ہے اور یہ آزادی کی فضا ہمارے اسلاف نے انگریزوں سے لڑ کر اور اپنی جانوں کو قربان کر کے حاصل کی ہے۔

Published: undefined

محمد وسیم نے یہ بھی بتایا کہ لوگ ایک ہفتے پہلے سے ہی پتنگ و ڈور خرید کر لے جاتے ہیں تاکہ جو اچھی اچھی پتنگ ہیں ان سے اپنا شوق پورا کر سکیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارکیٹ میں رنگ برنگی پتنگ کے علاوہ قندیل کی بھی کافی مانگ ہے۔ 15 اگست یوم آزادی کے روز خاص طور پر دہلی میں دن بھر پتنگ اڑاتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں قندیل اڑا کر آسمان کو روشن کر دیتے ہیں۔ دکاندار وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جعفرآباد مارکیٹ میں اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہے کہ کوئی بھی چائنیز مانجھے کی خرید و فروخت نہ کرے۔ چونکہ اس مانجھے کہ ہم بھی خلاف ہیں۔ پتنگ مارکیٹ میں صرف دیسی ڈور کی خرید و فروخت ہو رہی ہے۔    

Published: undefined

راجدھانی دہلی میں پتنگوں کا دوسرا سب سے بڑا بازار لال کنواں پر لگتا ہے جہاں چھوٹی بڑی سبھی قسم کی پتنگ و ڈور آ پ کو بہ آسانی مل جائیں گی۔ آزادی کے اس جشن میں جہاں ایک جانب مرد حضرات پتنگ و ڈور کی خریداری کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب خواتین بھی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سیلم پور مارکیٹ جو خاص طور پر خواتین کے کپڑوں اور ملبوسات کیلئے مشہور ہے یہاں ترنگا رنگ کی چوڑیاں، کپڑے دوپٹے، ٹی شرٹ اور مارکیٹ میں لگےا سٹالز پر جھنڈے، جھنڈیاں، زیبائشی سامان موجود ہیں، اسٹالز پر بچوں کیلئے ماسک، بیجز، گھڑیاں، چوڑیاں اور ٹوپیاں بھی دستیاب ہیں۔

Published: undefined

 مارکیٹ میں خریداری کرنے پہنچیں خواتین کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے دن ایک الگ قسم کا ماحول ہوتا ہے جو ہمارے اندر حب الوطنی کا جذبہ پید کرتا ہے۔ اسی لئے اس دن کی تیاری کیلئے ہم خود اور اپنے بچوں کیلئے ایک خاص قسم کے کپڑے یہاں سے خریدنے آئے ہیں۔ سیلم پور کی اس مارکیٹ میں کپڑوں کے علاوہ ، چوڑی، کنگن، قومی پرچم، اور دوسری اشیا مناسب داموں میں آپ خرید سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined