پریس ریلیز

جامعہ ہمدرد میں بچوں کے امراض پر اہم ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

اختتامی جلسہ کی صدارت اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر عاصم علی خان نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر ملک کے مایہ ناز کارڈیولوجسٹ پدم شری ڈاکٹر محسن ولی نے شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>جامعہ ہمدردی میں بچوں کے امراض پر تربیتی پروگرام کا اختتامی جلسہ</p></div>

جامعہ ہمدردی میں بچوں کے امراض پر تربیتی پروگرام کا اختتامی جلسہ

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے شعبہ علم الاطفال، اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایک ہفتہ کا ٹریننگ پروگرام آج پائے تکمیل کو پہنچا۔ اختتامی جلسہ طب یونانی کے مرکز امتیاز ہال میں معززین، شرکا، اساتذہ اور طلباء کی ایک کثیر تعداد کی موجودگی میں عمل میں آیا۔  یہ پروگرام حکومت ہند کی وزارت آیوش کے مالی تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے علم الاطفال شعبہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔

Published: undefined

اختتامی جلسہ کی صدارت اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈین پروفیسر عاصم علی خان نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر ملک کے مایہ ناز کارڈیولوجسٹ پدم شری ڈاکٹر محسن ولی نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں آرگنائزنگ چیئرمین ڈاکٹر عظمیٰ بانو نے چھ روزہ ٹریننگ میں پیش کیے گئے خطبات پر مشتمل رپورٹ پیش کی اور مہمانان کا استقبال کیا۔ محسن ولی نے چائلڈ ہیلتھ کیئر میں قلب کے امراض اور ان کے آسان ترین علاج کی ممکنہ شکلوں پر علمی گفتگو کی، ساتھ ہی انہوں نے اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر طب یونانی کے اساتذہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Published: undefined

اس موقع پر عاصم علی خان نے دور دراز کالجوں سے تشریف لانے والے مندوبین کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ہونے والے تحقیقی کاموں میں بھی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ پروفیسر سعید احمد نے مرکز امتیاز کی کارکردگی اور طب یونانی کے فروغ میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر محمد خالد شریک ہوئے جو دہلی سرکار کے اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے اہم عہدے پر فائز ہیں۔ ڈاکٹر خالد نے دواؤں کی تیاری کے مختلف قوانین و ضوابط سے روشناس کرایا اور امراض اطفال میں طب یونانی کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔

Published: undefined

پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر محسن ولی کے دست مبارک سے مندوبین کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر یونانی اسکول کے سینئر اساتذہ  پروفیسر ضمیر احمد، پروفیسر انور حسین خان، ڈاکٹر تمنا نازلی، ڈاکٹر وصی اختر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم خصوصی طور پر شامل تھے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر فرخندہ جبین کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined