پریس ریلیز

حج 2023: فارم جمع کرنے کی تاریخ اختتام پذیر، قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان جلد

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ آج شام پانچ بجے تک دہلی میں مجموعی طور پر 4105 درخواستیں موصول ہوئیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: حج 2023ء کے لیے درخواست جمع کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔ اسی کے ساتھ حج 2023 کے لیے درخواست دینے کا عمل اختتام پذیر ہو گیا۔ حج 2023 کے لیے درخواست دینے کا سلسلہ 10 فروری 2023 سے شروع ہوا تھا، جس کی آخری تاریخ 10 مارچ تھی جوکہ بعد میں بڑھا کر 20 مارچ 2023 کر دی گئی تھی۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے دی۔ امید کی جا رہی ہے کہ اب قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Published: undefined

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ آج شام پانچ بجے تک دہلی میں کل 4105 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں 70 سال سے زائد عمر کی ریزرو کیٹگری بمع ایک ساتھی 205 درخواستیں موصول ہوئیں اور بنا محرم خواتین کی 49 (45+عمر کی خواتین) درخواستیں موصول ہوئیں۔

Published: undefined

کوثر جہاں نے کہا کہ کچھ درخواستیں ایسی ہیں جو کسی کاغذی کمی کی وجہ سے التوا میں ہیں۔ ایسے درخواست گزاروں سے رابطہ بھی کیا گیا ہے، لیکن وہ لوگ اپنی درخواست کی کمیوں کو دور نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے رابطہ کر رہے ہیں۔ اگر ان لوگوں نے فوری طور پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے رابطہ نہیں کیا تو کمپیوٹر پروگرام خود بخود ان کی درخواستوں کو رد کر دے گا۔ انھوں نے یہ بھی جانکاری دی کہ قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایات آنے کے بعد کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined