پریس ریلیز

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں پاسپورٹ فارم بھرنے کے لیے 18 دسمبر سے لگے گا خصوصی کاؤنٹر

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نئے پاسپورٹ بنانے اور ان کی تجدید کے لیے فارم بھرنے میں ضرورت مندوں کی مدد کرے گی اور جلد از جلد پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ریجنل پاسپورٹ آفس کو سفارشی لیٹر بھیجے گی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں پاسپورٹ آفس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتی ہوئی</p></div>

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں پاسپورٹ آفس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتی ہوئی

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور پاسپورٹ آفس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی آفس حج منزل میں ایک خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور علاقائی پاسپورٹ آفس کے افسران کے ساتھ حج 2024 کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کے لیے (جن کے پاس ابھی تک پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی میعاد حکومت کی طرف سے طے شدہ تاریخ یعنی 31 جنوری 2025 سے پہلے ختم ہو رہی ہے) 18 دسمبر 2023 کو دوپہر 2:30 بجے سے حج منزل پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

فیصلے کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نئے پاسپورٹ بنانے اور ان کی تجدید کے لیے فارم بھرنے میں ضرورت مندوں کی مدد کرے گی اور جلد از جلد پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ریجنل پاسپورٹ آفس کو سفارشی لیٹر بھیجے گی۔ اس پروگرام میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور ان کے دفتر کے دیگر افسران دلچسپی رکھنے والے پاسپورٹ درخواست دہندگان سے خطاب کریں گے اور ان کے مختلف مسائل و مشکلات سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔

Published: undefined

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ تمام افراد جو اس سال حج پر جانے کے خواہشمند ہیں اور جن کے پاس پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی تجدید میں دشواری ہو رہی ہے انہیں وقت پر پاسپورٹ دستیاب کرایا جائے اور دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined