
مجلس عاملہ کی میٹنگ کا منظر
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: جمعیۃ علماء صوبۂ دہلی کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس نومنتخب صدر مولانا محمد قاسم نوری قاسمی، صدر جمعیۃ علماء صوبۂ دہلی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز قاری عبدالسمیع، جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ صوبۂ دہلی، کی تلاوتِ کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی شریک ہوئے۔
Published: undefined
مجلس عاملہ میں متعدد اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جن میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صوبۂ دہلی میں جمعیۃ کی سرگرمیوں کو مؤثر طور پر آگے بڑھانے کے طریقے شامل تھے۔ اجلاس میں ایک اہم ایجنڈا ناظم اعلی کی نامزدگی تھی، چنانچہ حسب تجویز اتفاق رائے سے مولانا محمد آفتاب صدیقی ساکن بوانہ دہلی کو رواں ٹرم کے لیے ناظم اعلیٰ نامزد کیا گیا، جبکہ قاری احرار الحق جوہر قاسمی کو ایڈیشنل جنرل سکریٹری بنایا گیا۔
Published: undefined
اپنے خصوصی خطاب میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے نئے ٹرم کے لیے منتخب ہونے والے تمام ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند سے ہماری وابستگی محض ایک تنظیمی رشتہ نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے لاکھوں مسلمانوں میں سے چند افراد کو اس خدمت کے لیے منتخب فرمایا ہے۔ ایمان کی حفاظت، دینی تشخص کا تحفظ اور ملت کی فکری و تعلیمی تربیت جمعیۃ کا بنیادی مشن ہے، جسے مدارس، مکاتب اور دینی اداروں کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ہمارا اصل میدانِ عمل خدمت ہے، یعنی خدمت دین، خدمت ملت اور خدمت انسانیت۔ اس راہ میں سب سے اہم چیز حسن اخلاق اور زبان کی حفاظت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا کہ اچھے اخلاق والا انسان نفلی عبادت گزاروں پر بھی فضیلت لے جاتا ہے۔ حضرت معاذ بن جبلؓ کو یمن روانہ کرتے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاص طور پر زبان کی حفاظت کی وصیت فرمائی۔ جمعیۃ کی تاریخ قربانی، استقامت اور بے لوث خدمت سے عبارت ہے۔ ہمارے اکابر نے ذاتی غموں کو بھی جماعت کے کام پر قربان کیا۔ یہی وہ روح ہے جس نے اس ادارے کو 100 برس سے زائد عرصہ تک زندہ اور متحرک رکھا ہے۔ یاد رکھیے! عبادت سے جنت ملتی ہے، مگر خدمت سے خدا ملتا ہے۔ حضرت موسیٰؑ کی زندگی ہمیں یہی سبق دیتی ہے کہ خدمت کے جذبے سے اللہ کی قربت حاصل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص، استقامت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ جمعیۃ کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
Published: undefined
مجلس عاملہ کے اس جلاس میں مولانا محمد قاسم نوری قاسمی (صدر صوبۂ دہلی)، قاری عبدالغفار (نائب صدر)، مولانا مفتی خلیل قاسمی (نائب صدر)، مولانا اخلاق قاسمی (نائب صدر)، قاری محمد عارف (نائب صدر)، قاری محمد سلیم ( خازن) مولانا ساجد نظام الدین دہلوی، مولانا آفتاب صدیقی، قاری ارشاد بوانہ، قاری عبدالسّمیع، مفتی شفاعت قاسمی، مولانا حسین شاستری پارک، قاری احرارالحق جوہر، مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مفتی اشرف قاسمی، مفتی نثار احمد شریک تھے۔ اجلاس کا اختتام مولانا قاری عبدالغفار صاحب کی دعا پر ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز