پریس ریلیز

جامعہ ہمدرد میں 12ویں آئی اے ایس ٹی ایم آریشن اور ایوارڈ فنکشن کا انعقاد

بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، روس، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ایران وغیرہ کئی ممالک کے 100 سے زیادہ معروف مقررین شرکت کر رہے ہیں۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز 

جامعہ ہمدرد میں آج بارہواں انڈین ایسوسی ایشن فار اسٹڈی آف ٹریڈیشنل ایشین میڈیسن اوریشن اور ایوارڈ فنکشن اور ’یونانی اور آیورویدک میڈیسن اور فوڈ سپلیمنٹ میں ملٹی ٹارگٹڈ علاج پر بین الاقوامی کانفرنس‘ کا انعقاد سینٹر آف ایکسی لینس ان یونانی میڈیسن (فارماکگنوسی اینڈ فارماکولوجی) اور اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

یہ کنکلیو ’روایتی ہندوستانی طب خاص طور پر یونانی، آیوروید، ان کی مصنوعات اور خام مال بشمول ایتھنو فارماکولوجی، دواؤں کے پودوں سے سائنسی طور پر توثیق شدہ معیار کی مصنوعات کی ترقی اور ان کے ضابطے کے پہلوؤں‘ پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ آیوش کے کئی اہم اور عصری مسائل (خاص طور پر آیوروید، یوگا، یونانی اور سدھا) اور انڈین میڈیسنل پلانٹ ریسرچ پر روشنی ڈالے گا۔ یہ تقریب ہندوستان اور بیرون ممالک کے مختلف علاقوں سے نامور سائنسدانوں، اساتذہ، معالجین، محققین، مینوفیکچررز، روایتی علاج کرنے والوں اور آیوش، روایتی طب، فارمیسی اور حیاتیاتی علوم سے متعلق طلباء کو اکٹھا کرنے کی ایک بھرپور کوشش ہے۔

Published: undefined

اس بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، روس، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ایران وغیرہ کئی ممالک کے 100 سے زیادہ معروف مقررین اور ہندوستان اور بیرون ملک سے 1000 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

افتتاحی جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر شیکھر دت (سابق گورنر چھتیس گڑھ) نے شرکت کی جبکہ پروفیسر عاصم علی خان (ڈائریکٹر جنرل CCRUM، وزارت آیوش، حکومت ہند) اور ڈاکٹر مختار احمد قاسمی (ایڈوائزر یونانی، وزارت آیوش) نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت مشترکہ طور پر جامعہ ہمدرد کے چانسلر حماد احمد اور پروفیسر ڈاکٹر محمد افشار عالم (وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد) نے کی، ساتھ ہی آرگنائزنگ چیئرمین پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، ڈین سمر اور ڈاکٹر سی کے کٹیار (صدرIASTAM) اور آرگنائزنگ سکرٹری و سینٹر آف ایکسی لینس ان یونی میڈیسن (فارماکگنوسی اینڈ فارماکولوجی) پروجیکٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سعید کی موجودگی میں پروگرام منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں مختف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹرز بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

Published: undefined

IASTAM انڈیا اس کنکلیو کے دوران آیورویدک ریسرچ کے میدان میں 12 ایوارڈ اور یونی میڈیسن میں 2 ایوارڈز کی میزبانی کر رہا ہے، جس کے تحت ایوارڈز کے اہم وصول کنندگان میں ڈاکٹر شیلجا چندرا، سابق چیف سکریٹری، حکومت دہلی، ڈاکٹر لیاقت علی، وائس چانسلر بنگلہ دیش یونیورسٹی، ڈاکٹر مدھو ڈشت، سی ایس آئی آر، ڈاکٹر گیتا کرشنن، ڈاکٹر روی نارائن آچاریہ وغیرہ شامل ہیں۔ یونانی میڈیسن میں یہ باوقار ایوارڈ حامد احمد، سابق چانسلر جامعہ ہمدرد اور پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم، کو دیا گیا۔

Published: undefined

ماہرین کے خطبات اور مقالات کے ساتھ ساتھ مختلف یونانی اور آیورویدک دوائیوں کے مینوفیکچررز کی نمائش اور مختلف آیوش کلینکس پر مشتمل ایک ہیلتھ میلہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ہندوستانی نظام طب کی نمائش کی گئی ہے، جو عام لوگوں کے لیے دو دن تک کھلا رہے گا۔ UDMA کے زیر اہتمام دو عوامی لیکچرز بھی اس پروگرام میں شامل ہیں جس میں ملک کے مختلف حصوں سے کئی روایتی معالجین بھی شرکت کریں گے۔ پروگرام میں اسپانسر کے طور پر حصہ لینے والی بڑی کمپنیوں میں ہمدرد لیبارٹریز انڈیا (فوڈ ڈویژن)، ڈابر انڈیا لمیٹڈ، ٹائمر، ایمل فارماسیوٹیکلز، آیوسواستھا، نسرینہ، نیچر اینڈ نرچر، ریکس ریمیڈیز، دہلوی، لمرا ریمیڈیز، راحت ہربل وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined