سیاسی

ان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟... سہیل انجم

پی چدمبرم کو اس لیے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ یہ باور کرایا جا سکے کہ دیکھو جب اتنے بڑے لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے تو تمہاری کیا اوقات ہے ذرا اپنی حد میں رہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سینئر کانگریس رہنما اور سابق وزیر داخلہ و خزانہ پی چدمبرم کو تو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا لیکن ایسے بہت سے لیڈران ہیں جن کے خلاف بڑے بڑے کرپشن کے الزامات ہیں اور کسی وقت جن کے خلاف کارروائی بھی چل رہی تھی لیکن اب ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ وہ یا تو پہلے سے ہی بی جے پی میں ہیں یا وہ اب بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

لہٰذا اپوزیشن کا یہ الزام بالکل درست معلوم ہوتا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر ان لیڈروں کو پریشان کر رہی ہے جو حکومت مخالف ہیں یا جو حکومت کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔ پی چدمبرم کو اس لیے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ یہ باور کرایا جا سکے کہ دیکھو جب اتنے بڑے لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے تو تمھاری کیا اوقات ہے ذرا اپنی حد میں رہو۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

چدمبرم کے علاوہ اور بھی کئی لیڈروں کے خلاف کارروائیاں چل رہی ہیں۔ مثال کے طور پر ششی تھرور کے خلاف ان کی بیوی سنندہ پشکر کی موت کے معاملے میں کارروائی جاری ہے اور اب تو ان کے جسم پر آئے زخموں کا شمار کیا جا رہا ہے۔ گویا اب اگر ششی تھرور کو گرفتار کر لیا جائے تو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ ادھر کمل ناتھ کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کانگریس کے دوسرے اور بھی لیڈران ہیں جن کے پیچھے سی بی آئی یا ای ڈی کو لگا دیا گیا ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

اپوزیشن کے دوسرے لیڈروں میں ملائم سنگھ معلوم ذرائع سے زیادہ آمدنی کے معاملے میں کارروائی جھیل چکے ہیں۔ اکھلیش کے خلاف کان کنی گھوٹالے کی فائل کھول دی گئی ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

مایاوتی کے خلاف اسمارک گھوٹالہ اور چینی ملوں کی خریداری کا گھوٹالہ اور اس کے علاوہ معلوم ذرائع سے زائد آمدنی کا معاملہ زیر تحقیق ہے۔ تیجسوی یادو، میسا بھارتی، فاروق عبد اللہ اور راج ٹھاکرے کے خلاف بھی جانچ چل رہی ہے۔ راج ٹھاکرے 2019 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم مودی کے خلاف کھل کر جلسے کر رہے تھے۔ لہٰذا اب اپوزیشن کا کوئی بھی لیڈر بچے گا نہیں جس پر سی بی آئی اور ای ڈی اپنا جال نہ پھینکیں۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی کے یا حکومت حامی کسی دوسری پارٹی کے کسی لیڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ بی جے پی کی گنگا میں جس نے اشنان کر لیا اس کے تمام پاپ دھل گئے اس کے خلاف کوئی جانچ نہیں ہوگی۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

سب سے پہلے تو رافیل ڈیل کے معاملے کو پیش کیا جا سکتا ہے۔ جب رافیل طیارہ سودہ کیس میں کرپشن کے الزامات ہیں تو اس کیس کی جانچ کیوں نہیں ہوتی۔ حکومت اس سے کیوں بھاگتی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی جانچ کرا دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

اگر دوسرے لیڈروں کی بات کریں تو کرنا ٹک کے موجودہ وزیر اعلی بی ایس یودی یورپا سرفہرست ہیں۔ ان کے پاس سے ایک ڈائری برآمد ہوئی تھی جس میں کئی لوگوں کے نام ہیں اور اس میں درج ہے کہ بی جے پی کے کن کن لیڈروں، ججوں اور وکیلوں کو پیسے دیئے گئے ہیں۔ یہی سی بی آئی جس نے چدمربم کو گرفتار کیا ہے کئی سال تک یودی یورپا کی جانچ کرتی رہی اور وہ کوئی ثبوت نہیں پا سکی۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

بیلاری کے ریڈی برادران کا معاملہ بھی کافی گرم رہ چکا ہے۔ کرناٹک میں 2018 میں اسمبلی انتخابات سے قبل سی بی آئی 16500 کروڑ روپے کے مائننگ گھوٹالے کی جانچ کر چکی ہے۔ لیکن چونکہ بی جے پی کو ان کی ضرورت تھی اس لیے ان کے خلاف جانچ کو کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا سکا اور فی الحال وہ معاملہ ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

آسام کے ہیمنت بسوا شرما پہلے کانگریس کے ممبر تھے۔ بی جے پی نے ان کے خلاف کافی مہم چلائی تھی۔ یہاں تک کہ ان کے خلاف ایک کتابچہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں گوہاٹی میں واٹر سپلائی گھوٹالے میں ان کو کلیدی مشتبہ شخص بتایا گیا تھا۔ انھیں شاردھا گھوٹالے میں بھی ملزم بنایا گیا تھا جب وہ کانگریس میں تھے۔ لیکن وہ 2016 میں آسام میں اسمبلی انتخابات سے ایک سال قبل بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی جیت گئی اور وہ نائب وزیر اعلی بنا دیئے گئے ہیں۔ اب وہ بالکل پاک صاف ہیں۔ ان کے خلاف جانچ کی اب کوئی ضرورت نہیں۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا نام ویاپم گھوٹالے میں سامنے آیا تھا۔ ویاپم امتحانات سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا اسکیم ہے۔ لیکن سی بی آئی نے ان کو کلین چٹ دے دی ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

مغربی بنگال کے مکل رائے پہلے ترنمول کانگریس میں تھے۔ ٹی ایم سی کو کھڑا کرنے میں ان کا بھی ہاتھ تھا۔ ان کا نام شاردھا گھوٹالے میں آیا اور جانچ ہوئی۔ لیکن ریاست میں بی جے پی کو ایک عوامی بنیاد والے لیڈر کی ضرورت تھی لہٰذا مکل رائے کو بی جے پی میں شامل کر لیا گیا۔ اب وہ بھی پاک صاف ہو گئے ہیں۔ اب ان کے خلاف بھی کسی جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

رمیش پوکھریال نشنک موجودہ مودی حکومت میں انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ہیں۔ اس سے قبل وہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تھے۔ ان کے خلاف کرپشن کے دو معاملات چل رہے تھے۔ معاملہ اتنے آگے بڑھ گیا تھا کہ 2017 میں انھیں وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ اب وہ مرکز میں ایک اہم وزارت سنبھال رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف بھی کسی جانچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

نارائن رانے منی لانڈرنگ کے کیس میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف بھی جانچ ہو رہی تھی۔ مگر وہ پچھلے سال کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہو گئے لہٰذا وہ بھی پاک صاف ہو گئے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

بی جے پی ایک ایسی گنگا ہے جس میں ڈبکی لگانے والا خواہ وہ کتنا بڑا کرپٹ کیوں نہ ہو فوراً پاک صاف ہو جاتا ہے۔ اس پر لگے سارے داغ دھل جاتے ہیں۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

یہ تو چند نمونے تھے جن کا ذکر کیا گیا۔ لیکن ان لیڈروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ حکمراں پارٹی کے ممبر ہیں۔ ہاں اگر یہ اب بھی کانگریس یا دوسری پارٹیوں میں ہوتے تو یہ بھی جیل کی کال کوٹھری کے مکین بن چکے ہوتے۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Aug 2019, 8:10 PM IST