شاعری

راحت اندوری ہمارے مشاعروں کے ہیرو تھے: ندیم صدیقی

معروف شاعرعبید اعظم اعظمی نے کہا کہ راحت اندوری مشاعرے کی جان ہوا کرتے تھے، ان کے سامنے کسی شاعر کا چراغ جلنا بڑا مشکل مرحلہ ہوا کرتا تھا، وہ اپنی شاعری اور تیور کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: عصر ِحاضر کے مشاعروں میں مقبول ترین شاعر (70سالہ) ڈاکٹر راحت اندوری انتقال کرگئے۔ صحافی اور معروف شاعر ندیم صدیقی نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راحت اندوری جو ابتدا میں راحت قیصری کے نام سے معروف تھے، اندور کے ممتاز اُستاد حضرتِ قیصر اندوروی کے شاگرد تھے۔

Published: 12 Aug 2020, 4:58 PM IST

راحت اندوری یکم جنوری 1950 میں پیدا ہوئے تھے۔ راحت اندوری چالیس برس سے زائد مدت تک مشاعروں کے اسٹیج پر نمایاں رہے۔ انہوں نے اُردو مشاعرے جیسے موضوع پر پی ایچ ڈی کی تھی، وہ ایک اچھے آرٹسٹ بھی تھے۔ اندور کے راحت اللہ قریشی جو راحت اندوری کے نام سے ساتویں دہائی میں مشاعروں میں معروف ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے اپنے کلام اور اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں پر ایک طویل مدت راج کیا وہ اس دور کے مشاعروں میں انتہائی مقبول شاعر تھے۔

Published: 12 Aug 2020, 4:58 PM IST

ندیم صدیقی کا کہنا ہے کہ راحت اندوری نے فلموں میں نغمہ نگاری بھی کی۔ ان کی شاعری کی کتابیں بھی شائع ہوئیں جس میں ایک کتاب ’’ کلام ‘‘ خاصی مقبول ہوئی۔ راحت اندوری ہمارے مشاعروں کے ہیرو تھے ان کی رحلت سے اردو مشاعروں کے شائقین یقیناً غم زدہ ہیں۔

Published: 12 Aug 2020, 4:58 PM IST

راحت اندوری نے فلموں میں نغمہ نگاری بھی کی۔ ان کی شاعری کی کتابیں بھی شائع ہوئیں جس میں وہ اپنے کلام اور مشاعرے کے اسٹیج پر پرفارمنس کے سبب لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں بے طرح کامیاب تھے۔ شعر خوانی کا ان کاانداز بہت ہی پاور فل تھا۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کی مقبولیت میں ان کی ’پیش کش‘ اثر انداز رہی یا کلام، مگر یہ حقیقت ہے کہ وہ اِس دور کے اُردو مشاعروں کے مقبول ترین شاعر کے طور پر تادیر یاد رکھے جائیں گے۔ اس وقت ان کا یہ شعر یاد آتا ہے:

میں نور بن کے زمانے میں پھیل جاؤں گا

تم آفتاب میں کیڑے نکالتے رہنا

Published: 12 Aug 2020, 4:58 PM IST

ایک دوسرے بزرگ شاعر ارتضیٰ نشاط نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ راحت صاحب کے انتقال سے ان لوگوں نے راحت کی سانس لی جو ان کے شعروں کی کاٹ سے زخمی ہو رہے تھے، اور واقعہ ہے کہ راحت غاصب نے اپنی شاعری سے بہت سے ظالم اور بے حس حکمرانوں کو بے چین کر رکھا تھا اور ان کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں اور وہ سیدھا وار کرتے تھے۔ ان کی شاعری طنز اور مزاح بہت مزہ دے جاتی تھی، اللہ تعالیٰ جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور پسماندگان صبر جمیل عطا فرمائے۔

Published: 12 Aug 2020, 4:58 PM IST

معروف شاعر اورمنفرد انداز رکھنے والے عبید اعظم اعظمی نے کہا کہ راحت اندوری کا شمار ہندوستان کے مقبول ترین شعرا کی فہرست میں کیا جاتا ہے ان کی اس دار فانی سے رخصتی اردو زبان وادب کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مجھے ان کے ساتھ کئی اہم مشاعروں میں شرکت کا شرف حاصل رہا ہے۔ وہ مشاعرے کی جان ہوا کرتے تھے، ان کے سامنے کسی اور شاعر کا چراغ جلنا بڑا مشکل مرحلہ ہوا کرتا تھا۔ راحت صاحب اپنی شاعری اور اپنے تیور کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے-

Published: 12 Aug 2020, 4:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Aug 2020, 4:58 PM IST