گرافکس قومی آواز
نئی دہلی: ادبی پروگرام ’ادب نامہ‘ کی خصوصی نشست میں معروف شاعرہ عفت زریں کی شخصیت، شعری سفر اور تخلیقی جہان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نشست میں ممتاز شاعر اور ناظمِ مشاعرہ معین شاداب نے عفت زریں کی شاعری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
معین شاداب نے بتایا کہ عفت زریں معروف شاعر مشیر جھنجھانوی کی صاحبزادی ہیں اور انہیں گھر میں ادبی ماحول میسر تھا، تاہم ان کے شعری رجحان کی تشکیل میں دیگر تجربات اور عوامل نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے عفت زریں کے ابتدائی شعری سفر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے طالب علمی کے زمانے میں شعر کہنا شروع کیا تھا۔
گفتگو میں عفت زریں کی شاعری کے نمایاں موضوعات میں تنہائی، جدائی، فاصلے، داخلی کرب اور انسانی رشتوں کی پیچیدگی کا خاص طور پر ذکر کیا گیا۔ معین شاداب نے ان کے سادہ، رواں اور اثر انگیز شعری لہجے پر بھی گفتگو کی۔ پروگرام میں عفت زریں کے منتخب اشعار بھی پیش کیے گئے اور ان کے مجموعی تخلیقی سفر، نثر اور دیگر ادبی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔