مومن خاں مومنؔ / گرافکس قومی آواز
نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی سلسلے ’ادب نامہ‘ کی اس قسط میں انیسویں صدی کے ممتاز شاعر مومن خاں مومنؔ کی شاعری اور اسلوب پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ نشست مومنؔ کی غزل میں موجود سادگی، وقار اور تہذیبی شعور کو سمجھنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، جس میں اشعار کی قرأت اور فکری توضیح دونوں شامل ہیں۔
معروف شاعر اور نقاد معین شاداب اس قسط میں مومنؔ کے منتخب اشعار پڑھتے ہیں اور اس پہلو پر روشنی ڈالتے ہیں کہ مومنؔ نے کم لفظوں میں گہری بات کہنے کی روایت کو کس طرح مضبوط کیا۔
Published: undefined
گفتگو کے دوران یہ نکتہ ابھرتا ہے کہ جب آج کی غزل میں علامتوں کا ہجوم اور اظہار کی شدت غالب ہے، وہاں مومنؔ کا لہجہ ضبط، توازن اور خودداری کی مثال بن کر سامنے آتا ہے۔ قسط میں مومنؔ کے عشق کے تصور، وفا کے احساس اور زبان کی شائستگی پر بھی بات کی گئی ہے، جو دہلی کی کلاسیکی تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ گفتگو نئی نسل کے قارئین کے لیے غزل کو ایک مختلف زاویے سے سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined