فوٹو اسٹوریج

یومِ فضائیہ کی تقریب میں ہنڈن ایئربیس پر طیاروں اور جوانوں کے کرتب... دیکھیے تصویری جھلکیاں

غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر یومِ فضائیہ کی تقریب میں طیاروں اور جوانوں نے شاندار کرتب دکھائے۔ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جوانوں سے خطاب کیا اور ان کے حوصلے کو سراہا

<div class="paragraphs"><p>یومِ فضائیہ کی پریڈ کے دوران جوانوں کا منظم مارچ، پس منظر میں طاقتور ٹرانسپورٹ طیارہ</p></div>

یومِ فضائیہ کی پریڈ کے دوران جوانوں کا منظم مارچ، پس منظر میں طاقتور ٹرانسپورٹ طیارہ

 

تصویر قومی آواز / وپن

ہندوستانی فضائیہ کے 93ویں یومِ تاسیس کے موقع پر بدھ کو غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئربیس کے فضاؤں میں طیاروں کی گرج اور پائلٹوں کے حیرت انگیز کرتب نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

Published: undefined

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جوانوں کے حوصلے کو سراہا

تقریب کا آغاز روایتی پریڈ سے ہوا، جس میں فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہترین ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ کے دوران رائفل سے کرتب دکھاتے جوانوں نے اپنی مہارت اور مشق کی اعلیٰ مثال پیش کی۔ ناظرین نے بارہا تالیوں سے ان کا خیرمقدم کیا۔

Published: undefined

جوانوں کی جوشیلی پرفارمنس، آسمان کی حفاظت کے عہد کے ساتھ بھرپور توانائی کا مظاہرہ

پریڈ کے بعد فضائی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس دوران ہارورڈ ونٹیج ایئرکرافٹ سمیت کئی جدید اور تاریخی طیاروں نے آسمان میں شاندار کرتب دکھائے۔

Published: undefined

ہنڈن ایئربیس پر جنگی طیارے کے سامنے جوانوں کا گروپ، یومِ فضائیہ کی یادگار تصویر

کچھ لمحوں کے لیے فضا طیاروں کے شور، رنگوں اور دھوئیں کی لکیروں سے بھر گئی۔ خاص طور پر ہارورڈ ونٹیج طیارے کی پرواز نے ناظرین کو ماضی کی یاد دلا دی، جب اسی طرز کے طیارے ابتدائی فضائی تربیت میں استعمال کیے جاتے تھے۔

Published: undefined

ہنڈن ایئربیس پر پریڈ میں شریک فضائیہ کے دستے، وطن کے آسمانوں کے محافظوں کا شاندار منظر

اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ نہ صرف ملک کی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ قدرتی آفات، انسانی ہمدردی کے مشنز اور بین الاقوامی امدادی کارروائیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے جوانوں کی ہمت، نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Published: undefined

ہیلی کاپٹروں کی منظم پرواز، آسمان میں ہندوستانی فضائیہ کی طاقت کا مظاہرہ

جوانوں کا قدم سے قدم ملا کر مارچ، عزم اور نظم و ضبط کی بہترین مثال

یومِ فضائیہ کی تقریب میں دستے نے پرچم بردار مارچ کے ساتھ احترام کا مظاہرہ کیا

فضا میں اڑتے جنگی ہیلی کاپٹر اور نیچے پریڈ کا شاندار منظر، یومِ فضائیہ کی شان

ونٹیج ہارورڈ طیارے نے آسمان میں تاریخی کرتب دکھائے، حاضرین ماضی کی یادوں میں کھو گئے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined