پاکستان

کیا چوروں کے دباؤ میں استعفی ٰ دے دوں، استعفیٰ نہیں سرپرائز دوں گا: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت گر بھی گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، لڑائی ہونے دیں وقت بتائے گا استعفیٰ کون دے گا؟

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

پاکستان میں عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن انہیں استعفیٰ نہیں دوں گا ساتھ ہی کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل سرپرائز دوں گا۔

Published: undefined

وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ کیا چوروں کے دباؤ پر استعفیٰ دے دوں؟ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن انہیں استعفیٰ نہیں دوں گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ حکومت گر بھی گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، لڑائی ہونے دیں وقت بتائے گا استعفیٰ کون دے گا؟ ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز دوں گا جبکہ اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے تمام کارڈز شو کر دیے ہیں۔

Published: undefined

عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی رکن ناراض ہے تو استعفیٰ دے، ابھی تو لڑائی شروع ہوئی ہے، میں ہار ماننے والا نہیں ہوں، کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے کہاکہ جو زرداری کے ساتھ ملے گا وہ پیسے کیلئے ملے گا، کوئی نظریاتی شخص زرداری کے ساتھ نہیں ملے گا۔

Published: undefined

ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے تمام پتے ظاہر کر دیئے ہیں، وہ اسے جلد بہت بڑا سرپرائز دینے والے ہیں، ان کو خود نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ ان کے کتنے لوگ رہ جائیں گے۔

Published: undefined

سرکاری خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنے تمام کارڈ ز ظاہر کر دیئے ہیں، اسے جلد بہت بڑا سرپرائز دینے والے ہیں، کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے۔27 مارچ کا جلسہ تاریخی ہو گا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے خوف سے گھر بیٹھ جاؤں گا، اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور مخالفین کے دباؤ پر کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا۔

Published: undefined

انہوں نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیاست چوری کرنا اور ایک دوسرے کی چوری چھپانا ہے۔
عمران خان نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاست کا بارہواں کھلاڑی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، ان کا اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہوگیا ہے۔

Published: undefined

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے،افواجِ پاکستان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، اپنی سیاست کے لیے ملک کی سرحدوں کی محافظ فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔انہوں نے نیوٹرل لفظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، میں نے نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے تناظر میں کی تھی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا رکھی ہے، تحریک عدم اعتماد سے متعلق کارروائی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کا اجلاس 25 مارچ، 2022 بروز جمعہ دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں کافی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تند و تیز سیاسی بیانات دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ایک فریق تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں کامیابی کے دعوے کرتا نظر آرہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو