پاکستان

پاکستان: کرکٹ اسٹیڈیم کی حالت زار سے شعیب اختر ناراض، سبزیوں کی ہو رہی کھیتی

’اے آر وائی نیوز‘ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پنجاب واقع خانیوال اسٹیڈیم میں سبزیاں اگائی جا رہی ہیں، اس اسٹیڈیم میں ہری مرچ، کدو اور کچھ دیگر سبزیوں کی کھیتی کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان میں کرکٹ کو لے کر لوگوں میں نہ اب پہلے جیسا جنون باقی رہا ہے، اور نہ ہی ملک کے حالات ایسے ہیں کہ نوجوان کرکٹروں کی حوصلہ افزائی ہو۔ پاکستان میں کرکٹ سے جڑے حالات کی ابتری کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی جگہ لوگ کھیتی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں پاکستانی پنجاب میں موجود خانیوال اسٹیڈیم پوری طرح سے کھیت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہاں پر سبزیاں اُگائی جا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پاکستان کے مایہ ناز تیز گیندباز شعیب اختر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کرکٹ سے جڑے اداروں کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

دراصل پاکستان کے ’اے آر وائی نیوز‘ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پنجاب واقع خانیوال اسٹیڈیم میں سبزیاں اگائی جا رہی ہیں۔ اس اسٹیڈیم میں ہری مرچ، کدو اور کچھ دیگر سبزیوں کی کھیتی کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس اسٹیڈیم کو بنانے میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے تھے جو اب بے معنی معلوم پڑ رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کو بنانے کا مقصد تھا کہ یہاں بہترین کرکٹروں کو تیار کیا جائے گا۔ کروڑوں کے خرچ سے بنے اس اسٹیڈیم میں پریکٹس ایریا، پویلین سمیت کئی دیگر سہولیات تھیں، لیکن اب سبھی بے کار ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس اسٹیڈیم کو پنجاب علاقہ میں گھریلو میچوں کے انعقاد کے لیے بھی تیار کیا گیا تھا۔ اسٹیڈیم کی خراب حالت پر کئی پاکستانی کرکٹروں نے اپنی ناراضگی اور مایوسی ظاہر کی ہے۔ شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ دیکھ کر بہت افسوس ہو رہا ہے کہ ایک بہترین کرکٹ اسٹیڈیم کھیت میں تبدیل ہو چکا ہے، اور یہاں موجود سہولیات کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ پاکستان میں 2009 میں سری لنکائی ٹیم کی بس پر دہشت گردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا انعقاد ٹھپ ہو گیا تھا۔ دھیرے دھیرے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور آئندہ مہینے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔ پھر انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی پاکستان جائیں گی۔ پاکستان اس بات کو لے کر پرامید ہے کہ آنے والے دنوں میں کرکٹ کو لے کر حالات بہتر ہوں گے، لیکن ابھی تو سچائی یہی ہے کہ پاکستان پریمیر لیگ بھی پاکستان سے باہر ہی کرایا جاتا رہا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں میں پاکستان میں کھیلنے کو لے کر کس قدر خوف ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined