اسلام آباد: مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کے دسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دسکہ ضمنی انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا ہے۔ روزنامہ اخبار ڈان نے اتوار کے روز مسٹر شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ "عمران خان عوام سے اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
Published: undefined
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے ہاتھ ملا کر عمران خان کی حکومت کے عزائم کو ناکام بنائے گی اور پاکستانی عوام کو غلام بنانے کے مقصد کو پورا ہونے سےبھی روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رواں سال فروری میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے جس میں تشدد برپا ہوا تھا اور 20 سے زائد پریزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوگئے تھے۔ معاملے کی مکمل تفتیش کی گئی تھی۔
Published: undefined
ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبر کو جاری ہونے والے دسکہ کے قومی اسمبلی حلقہ 75 سے انتخابی عملہ، پولس اور مقامی انتظامیہ غیر قانونی عناصر کے ماتحت ہو کر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے دسکہ ضمنی انتخاب کے لیے تعینات پولیس افسران اپنے فرائض میں غفلت برت رہے تھے اور عملہ اور پولنگ مواد کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined