پاکستان

عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کے فیصلے کو پی ٹی آئی  سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

خبریں ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے راولپنڈی میں فوج کے ہیڈکوارٹر اور لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو جس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا گیا ہے اس فیصلے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دینا حیران ہیں۔شائع خبروں کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ دیے بغیر ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے اور ہم اس فیصلے کو صبح سپریم کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔

Published: undefined

خبریں ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں تحریکِ انصاف کا احتجاج جاری ہے اور مشتعل کارکنوں نے راولپنڈی میں فوج کے ہیڈکوارٹر اور لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ہے۔

Published: undefined

خبریں ہیں کہ پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے لبرٹی میں عسکری ٹاور کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔اس ٹاور میں آڈی گاڑیوں کا شو روم بھی موجود ہے جسے آگ لگانے کے بعد مظاہرین گاڑیوں کا سامان ساتھ لے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مشتعل مظاہرین نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ پر بھی دھاوا بولا ہے۔

Published: undefined

ادھر بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم کوئٹہ شہرمیں تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران ایک شخص ہلاک اور چھ پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب میں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت کے لئے روانگی سے قبل ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر پر الزام دہراتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ’جب بھی تحقیقات ہوں گی، ثابت کروں گا کہ یہی وہ آدمی تھا‘۔ واضح رہے پیر کی شب پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ ایک حاضر سروس افسر کے خلاف عمران خان کے بے بنیاد الزامات پر ادارہ ’قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined