پاکستان

پاکستان کے مشہور اداکار اور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین کا انتقال

ضیا محی الدین 20جون 1933 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ان کے والد خادم محی الدین تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہیں پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ضیا محی الدین، تصویر بشکریہ ریختہ</p></div>

ضیا محی الدین، تصویر بشکریہ ریختہ

 

کراچی: ممتاز اداکار، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 کی امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، رات بھر ان کی طبعیت تشویش ناک بنی رہی، وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے۔

Published: undefined

ضیا محی الدین 20جون 1933 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ان کے والد خادم محی الدین تدریس کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہیں پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انھوں  نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کا آغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کے تھیٹر کے لئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں انہوں نے لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

Published: undefined

ضیا محی الدین کی آواز ہی ان کی اصل شناخت رہی، ان کو کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا، جہاں نئی نسل کو اداکاری، صداکاری اور موسیقی کی تعلیم دی جاتی ہے، اس پلیٹ فارم سے انہوں نے کئی شیکسپیئر سمیت کئی بین الاقوامی ڈارامے بھی پیش کئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ