پاکستان

پاکستانی افسر نے کویتی سفیر کا والٹ چرایا، واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

سی سی ٹی وی کیمرے میں قید تصویروں کو بنیاد بنا کر پاکستانی سینئر افسر ضرغام حیدر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ سے پاکستان میں ہنگامہ برپا ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

پاکستان میں جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر ضرغام حیدر خان اس وقت سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ ان کے سرخیوں میں آنے کی وجہ حیران کرنے والی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ حیدر خان نے کویتی سفیر کا والٹ چوری کیا ہے۔ دراصل پاکستان اور کویت کے درمیان وزارتی سطح کی ایک مشترکہ کمیشن میٹنگ اسلام آباد میں ہو رہی تھی جب پاکستانی افسر نے یہ شرمناک واقعہ انجام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ والٹ چوری ہونے کی شکایت کویتی سفیر نے جب کی تو لوگ پریشان ہوئے کہ آخر سخت سیکورٹی کے درمیان کویتی سفیر کے ساتھ اس طرح کا حادثہ کس طرح سرزد ہو گیا۔

Published: 30 Sep 2018, 5:05 PM IST

جب اس پورے معاملے کی تحقیق کی گئی اور وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگالا گیا تو پتہ چلا کہ والٹ پاکستانی افسر ضرغام حیدر خان نے چرایا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید اس ویڈیو کو پاکستان کے ایک صحافی عمر قریشی نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے جس کے بعد اس پاکستانی افسر کی خوب بدنامی ہو رہی ہے۔ 7 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ پاکستانی افسر ٹہلتے ہوئے ٹیبل کے قریب پہنچتے ہیں اور اس پر رکھے والٹ کو اٹھا کر اپنے کوٹ کی جیب میں رکھ لیتے ہیں۔

Published: 30 Sep 2018, 5:05 PM IST

ڈیلی پاکستان میں شائع ایک خبر کے مطابق ملزم افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کیس بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے کے بعد پاکستان میں ہنگامہ برپا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کویتی اور پاکستانی افسران کے درمیان وزارتی سطح کی اس میٹنگ کے لیے اعلیٰ سطحی سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود والٹ چوری ہونے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد وہاں موجود سبھی لوگ حیران تھے۔ اس چوری کا پتہ چلنے کے بعد اب بھی کچھ لوگوں کو یقین نہیں ہو رہا ہے اور وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ آخر ایک افسر اس طرح کی ذلت آمیز حرکت کیسے کر سکتا ہے۔

Published: 30 Sep 2018, 5:05 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Sep 2018, 5:05 PM IST